آکسیجن ٹینکر لیک معاملہ : 11 مریضوں کی موت ،انکوائری کا حکم جاری
قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا، وزیر فوڈ اینڈ ڈرگس و وزیر صحت کا بیان
ناسک : 21 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک کے لیک ہونے سے پوری ریاست مہاراشٹر میں ہنگامہ برپا ہے۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپی نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں اب تک گیارہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔موصوف نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ آکسیجن ٹینک سے آکسیجن رسنے سے دباؤ کم ہوا اور 11 ہوادار مریض ہلاک ہوگئے۔ کارپوریشن کے ذاکر حسین کووڈ سینٹر میں ٹینک میں آکسیجن بھرنے کے دوران ٹینک پائپ ٹوٹنے کے بعد بہت سے کورونا مریضوں کو نکال لیا گیا۔ مریضوں کی حالات قابو میں ہیں لیکن اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں وزیر فوڈ اینڈ ڈرگس نے کہا کہ قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com