الگ الگ شعبوں سے منسلک 122اقسام کے غیر منظم مزدوروں کے مسائل پر میٹنگ کا انعقاد کیا جائےدیہی ترقی و کامگار وزیر حسن مشرف سے ممبئی میں آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ ‏

 الگ الگ شعبوں سے منسلک 122اقسام کے غیر منظم مزدوروں کے مسائل پر میٹنگ کا انعقاد کیا جائے

دیہی ترقی و کامگار وزیر حسن مشرف سے ممبئی میں آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ 

ممبئی : 6 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے 122 غیر منظم کارکنوں کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔اسطرح کا مطالبہ آج ممبئی منترالیہ میں ریاستی وزیر برائے دیہی ترقی و کامگار حسن مشرف سے  سابق ایم ایل اے و این سی پی کے لیڈر آصف شیخ نے کیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ ریاست میں 122 اقسام کے الگ الگ غیر منظم مزدوروں کے لئے بورڈ کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے ۔ میں بھی اس بورڈ کا ممبر ہوں۔  122 غیر منظم مزدوروں میں زیادہ تر چھوٹے موٹے کاروباروں کر رہے ہیں ۔مختلف فیلڈ میں مزدوری کررہے ہیں ۔ان میں پاورلوم مزدور، کا بھی شمار ہوتا ہے اور  ان مزدوروں کا معیار زندگی بہتر نہیں ہورہاہے کیونکہ انہیں صحت عامہ کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل نہیں ہے۔  ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ کی قیادت میں غیر منظم مزدور بورڈ کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کریں تاکہ وہ دوسرے غیر منظم مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی جدوجہد کریں اور انہیں صحت عامہ کی سہولیات مہیا کراسکیں۔ اس پر ریاستی وزیر حسن مشرف نے کہا کہ مجھکو ابھی اس وزارت کا چارج ملا ہے اور کل میں اس عہدے کا جائزہ لونگا اسکے آٹھ روز بعد آپکے مطالبات کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آپکو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ مزدوروں کے لئے بورڈ رجسٹریشن کی کارروائی کو شروع کرسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے