مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے متوقع کمشنر بھالچندر گوساوی پر 112 کروڑ ٹی ڈی آر گھوٹالہ کا الزام ، نان کرپٹ آئی اے ایس آفیسر کی مالیگاوں میں تقرری کی جائے ‏


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے متوقع کمشنر بھالچندر گوساوی پر 112 کروڑ ٹی ڈی آر گھوٹالہ کا الزام ، نان کرپٹ آئی اے ایس آفیسر کی مالیگاوں میں تقرری کی جائے 




مالیگاؤں : 6 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف تجویز عدم اعتماد منظور ہوجانے کے بعد ریاستی حکومت نے جلد از جلد نئے کمشنر کی تقررری کرنا چاہئے اسطرح کا مطالبہ برسر اقتدار کی جانب سے کیا جارہا تھا کہ اسی دوران مالیگاؤں سے منترالیہ تک میونسپل کارپوریشن اور اخبارات کے ذریئے گشت کر رہی خبر کے مطابق میونسپل کمشنر عہدے کیلئے آئی اے ایس آفیسر کی تقرری کیلئے آسوتوش راٹھوڑ اور بھال چندر گوساوی کے ناموں کی گونج سنائی دے رہی ہے اس ضمن میں ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھال چندر گوساوی کی تقرری سے شکوک و شبہات پیدا ہونگے آوروں انکی تقرری سے مالیگاؤں کا مزید نقصان ہوگا ۔کیونکہ گوساوی نے بطور چیف آفیسر بدلاپور میونسپلٹی میں کام کیا ہے اور ان پر ایک سو بارہ کروڑ روپے کا ٹی ڈی آر گھوٹالہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے اور ان پر گرفتاری و جیل کی کاروائی بھی ہو چکی ہے اسطرح کا گناہ کرنے والی خبر مہاراشٹر کے معروف اخبار دیویہ مراٹھی میں بھی شائع ہو چکی ہے ۔ جس کی ایک کاپی اس مکتوب کے ساتھ جوڑی گئی ہے ۔اور مزید یہ مطالبہ کیا کہ ایسے گھوٹالے باز آفیسر کی تقرری مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے لئے مزید خسارے کا باعث ہوگی ۔لہذا وزارت شہری ترقیات کے چیف سیکریٹری اس جانب خصوصی توجہ دیں اور نان کرپٹ اور شفاف آئی اے ایس آفیسر کی تقرری جلد از جلد کریں ۔ اسطرح کا تفصیلی مطالبہ کارپوریٹر اسلم انصاری نے چیف سیکریٹری برائے شہری ترقیات حکومت مہاراشٹر سے کیا ہے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ کورونا کی موصول رپورٹ مالیگاؤں کیلئے تشویشناک ہے ایسے میں کام کاج کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہے اسکے علاہ مالیگاؤں کارپوریشن کی مالی حالت پہلے سے ناگفتہ بہ ہے ۔اس لئے سرکار گوساوی کو مالیگاؤں کمشنر کا عہدہ پر تقرر نہ کریں ورنہ مالیگاؤں کا مزید نقصان ہوگا ۔اس مکتوب کی ایک کاپی بیباک کو بغرض اشاعت روانہ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے