دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات پر مہاراشٹر حکومت کا اہم فیصلہ ، 12 ویں کے امتحانات مئی میں اور دسویں بورڈ کے امتحانات جون میں ہونگے
طلباء کو ملی بڑی راحت ، جلد ہی نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا جائے گا
ممبئی :12 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے ریاست میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کے مریضوں میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہونے کے سبب لیا ہے ۔ والدین اور طلبہ یونین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ امتحان ملتوی کردیا جائے۔ جسے حکومت نے آخر کار منظور کرلیا ہے ۔ دسویں جماعت کا امتحان جون کے مہینے میں جبکہ بارہویں جماعت کا امتحان مئی کے آخر میں ہوگا۔
اس ضمن میں وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کی حفظان صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ٹھاکرے حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں طلباء کو راحت ملی ہے۔وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی اجازت سے لیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے ایک نئے شیڈول کا اعلان کچھ ہی دن میں باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ابھی اپریل میں ہونے والے دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اس سے لاکھوں طلباء کو بڑی راحت ملی ہے۔
1 تبصرے
I am blogger my name is arfat please share you States in my site post my site URL is worldnewsinfoclub.blogspot.com
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com