قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج ، ملعون وسیم رضوی پر 50 ہزار کا جرمانہ
نئی دہلی: 12 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے وسیم رضوی کی شیطانی رٹ پٹیشن پر آج سپریم کورٹ میں جسٹس روہنٹن فالی نریمن کی سربراہی میں بنچ نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پر قرآن مجید کی 26 آیات کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں اپنی درخواست کو خارج کردیا ہے ۔ معزز جج نے وسیم رضوی کی درخواست کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں رضوی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بنچ نے رٹ پٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "یہ قطعی غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے”۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رضوی نے یہ الزام لگایا تھا کہ قرآن کی کچھ آیات ملکی خودمختاری ، اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرہ ہیں ۔ان آیات کو غیر آئینی ، قرار دے کر قرآن پاک سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔جسکی چار سو مذمت ہوئی اور بلا آخر وسیم رضوی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com