گستاخ رسول صل اللہ علیہ وسلم نرسمہا نند سرسوتی پر مقدمہ درج کیا جائے، اسٹار ایجوکیشنل سوسائٹی کا شیخ آصف کی قیادت میں مالیگاؤں پولس کو مکتوب
.
مالیگاؤں :12 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)گستاخ رسول صل اللہ علیہ وسلم نرسمہا نند سرسوتی عرف نرسمہا وانی (داسنہ دیوی مندر کے چیف مہنت) نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل کو شدید ٹھیس پہنچایا ہے اور ہم سب کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جان بوجھ کر اشتعال انگیز الفاظ اور بیانات استعمال کئے ہیں۔ اور مذہبی جذبات اور دونوں مذاہب کے مابین دشمنی کو بڑھاوا دینے کی نیت سے غلط بیانات دے کر مسلم مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ اس نے دونوں معاشروں کے مابین پھوٹ پیدا کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ نیز کچھ دن پہلے جب ایک 14 سالہ مسلمان لڑکا پانی کی پیاس میں مبتلا تھا ، تو وہ اسی داسنہ دیوی کے مندر میں پانی پینے گیا، لڑکے کو مندر کے ایک کے ملازم نے شدید مارا پیٹا تھا اور کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بدلہ لیا جائے ایسے منافرت انگیز بیانات اور واقعہ سے ملک بھر میں ماحول خراب کیا جارہا ہے ۔ اسطرح کا ایک مکتوب شہید عبدالحمید روڈ کے فعال ادارہ اسٹار ایجوکیشن نے مقامی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے شیخ آصف کی قیادت میں ملاقات کی اور کہا کہ مذکورہ بالا تمام حالات کے پیش نظر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ملک اور مالیگاؤں شہر میں کسی بھی قسم کے حالات ابتر نہ ہوں اسلئے ہم درخواست کرتے ہیں کہ پولیس انتظامیہ احتیاط برتے اور ملک میں امن برقرار رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کرے اور مالیگاؤں شہر میں نرسمہا نند سرسوتی کے خلاف مقدمہ درج کریں ۔ سہارا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے شیخ آصف کی قیادت میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نرسمہا نند کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔اس وفد میں شیخ آصف کے ہمراہ سید جابر سید احمد، وسیم مختار منصوری ،عابد خان، شیخ شاکر، سید انس اور شیخ انور شامل تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com