شرد پوار کے مکان سلور اوکس ممبئی میں سپریہ سولے سے آصف شیخ کی ملاقات، این سی پی میں شمولیت پر مبارکباد، پارٹی کو مضبوط کرنے تبادلہ خیال ‏


 شرد پوار کے مکان سلور اوکس ممبئی میں سپریہ سولے سے آصف شیخ کی ملاقات، این سی پی میں شمولیت پر مبارکباد، پارٹی کو مضبوط کرنے تبادلہ خیال

مالیگاؤں کے موجودہ حالات، رمضان المبارک ، لاک ڈاؤن جیسے مسائل پر نمائندگی ، عوامی بے چینی دور کرنے کا عندیہ

مالیگاؤں : 7 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سمیت ریاست مہاراشٹر ان دنوں کورونا وائرس سے متاثرہ ہے ۔مالیگاؤں شہر میں بھی منی لاک ڈاؤن کے سبب عوام میں بے چینی کا ماحول ہے ۔بریک دی چین مہم کے تحت چھوٹا موٹا روزگار کرنے والے دکانداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئندہ ہفتہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ایسے میں سرکار مالیگاؤں کے ساتھ نرمی کا معاملہ رکھیں اور دکانداروں کو رعایت دیں ۔اسطرح کا مطالبہ آج ممبئی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کی بیٹی و رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے آصف شیخ رشید نے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔این سی پی میں شامل ہونے کے بعد آصف شیخ اور سپریہ سولے کی یہ پہلی ملاقات ممبئی میں شرد پوار کے مکان سلور اوکس میں ہوئی جہاں انہوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شیخ آصف کی شمولیت پر انہیں مبارکباد پیش کی اور شیخ آصف کا استقبال کیا ۔اسی طرح کورونا مریضوں کی تعداد کے پیش نظر مالیگاؤں شہر میں دوا گولی کا اسٹاک زیادہ سے زیادہ دیا جائے ۔آکسیجن سلینڈر کی مقدار میں اضافہ کیا جائے ۔کورونا انجیکشن ریمڈی سیور کو زیادہ مقدار میں فراہم کرنے و دیگر ضروریات کی تکمیل کیلئے فنڈ دیا جائے اور ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے تاکہ مالیگاؤں شہر سمیت ضلع میں کورونا پر فوری قابو پایا جا سکے ۔ 

اس کے علاوہ سپریہ سولے اور آصف شیخ کی ملاقات کے دوران  راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا ۔مالیگاؤں شہر سمیت ناسک ضلع و ریاست میں کس طرح سے پارٹی کو مضبوط کیا جائے اور کیا کیا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس پر بھی گفتگو کی گئی وہیں مالیگاؤں شہر کے تعمیری و بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل طئے کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔سپریہ سولے نے شیخ آصف سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کورونا سے ریاست کے حالات مناسب نہیں ہیں جیسے ہی حالات سازگار ہونگے ہم خود مالیگاؤں شہر آکر آپکا اور مالیگاؤں کی عوام کا شکریہ ادا کریں گے اور این سی پی کے پرچم تلے تعمیری کاموں کو انجام دیتے رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے