میونسپل کمشنر کی مسلسل غیر حاضری سے ناراض کارپوریٹرس نے اسلم انصاری کی قیادت میں کمشنر آفس پر تالا لگوا دیا میونسپل کمشنر مردآباد کے نعرے، کمشنر آفس پر تالا و پھولوں کی مالا ‏

 میونسپل کمشنر کی مسلسل غیر حاضری سے ناراض کارپوریٹرس نے اسلم انصاری کی قیادت میں کمشنر آفس پر تالا لگوا دیا 

میونسپل کمشنر مردآباد کے نعرے، کمشنر آفس پر تالا و پھولوں کی مالا 

مالیگاؤں :31 مارچ (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمرشیل کمشنر کے خلاف تجویز عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد بھی کمشنر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں کل 30 مارچ کو جنرل بورڈ میٹنگ میں بھی موصوف غیر حاضر رہے اور شام تک سوشل میڈیا پر مالیگاؤں کے موجودہ ایم ایل اے کے ساتھ کمشنر کی تصویر شیئر ہوئی اور پتہ چلا کہ کمشنر کا تبادلہ رکوانے کے لئے کمشنر اور آمدار ممبئی میں قیام پذیر ہیں اس کے علاوہ آج مالیاتی سال مارچ 2020 - 2021 کا آخری دن ہے لیکن آج بھی کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن سے غائب ہے کمشنر کے خلاف آج کارپوریٹر اسلم انصاری، معاون کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والے اور سابق کارپوریٹر شکیل جانی بیگ اور ان کے رفقاء نے کمشنر آفس کے دروازے پر سرکاری ملازم کے ہاتھوں تالا لگواتے ہوئے دروازے پر پھول چڑھایا اور اپنا غصّہ ظاہر کرتے ہوئے کمشنر مردآباد کے نعرے لگائے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے شہر میں مچھروں سے عوام پریشان ہو رہے ہیں مہا ماری کے دوران کمشنر کو کارپوریشن میں رہنا چاہیے اگر کوئی میٹنگ ہے تو ڈپٹی کمشنر کو بھیج سکتے تھے لیکن خود کارپوریشن سے لاپتہ ہیں اور دیگر ادھیکاری اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور کمشنر اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں جب کہ ایسے حالات میں کمشنر نے اپنی ذمہ داری انجام دینا چاہیے اور مالیگاؤں کی عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے آج آکسیجن سلینڈر کا مسئلہ ہے ایسے سنگین حالات میں کمشنر کا غائب رہنا بالکل غلط بات ہے۔کارپوریٹر اسلم انصاری نے کمشنر کی مذمت کرتے ہوئے گذارش کی کہ ایسے ناکارہ کام چور کمشنر کو شہر سے بھگانے کی ضرورت ہے تاکہ جب یہ شہر سے جائے تو کوئی اچھا کمشنر آکر شہر میں کام کرے۔اس موقع پر شکیل جانی بیگ، معاون کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والے وغیرہ موجود تھے ۔اسطرح کی تفصیلی پریس ریلیز موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے