مالیگاؤں شہر میں پہلا ایئر کنڈیشن کرانہ مارٹ کا افتتاح جلد ، میکس ڈیل فار یو پرائیویٹ لمیٹڈ کی پریس کانفرنس
اچھے اور معیاری کرانہ کے تمام سامان کو مناسب قیمت میں مہیا کرنے کا عزم، کئی اہم آفر کی پیشکش
مالیگاؤں : 30 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں اپنی نوعیت کا منفرد کرانہ مارکیٹ کا افتتاح عنقریب ہوگا جس میں کرانہ سے منسلک تمام لوازمات ایک ہی چھت کے نیچے آن لائن و آف طرز پر دستیاب ہونگے ۔اسطرح کی معلومات آج میکس ڈیل فار یو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ فرید قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں دی اور بتایا کہ یہ کمپنی حیدرآباد میں رجسٹرڈ ہے ۔جسکی ایک شاخ مالیگاؤں شہر میں شروع کی جارہی ہے جسکا افتتاح رمضان المبارک سے قبل کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا اسٹور ہوگا جہاں کرانہ کے سامان عمدہ و معیاری کوالٹی کے دستیاب ہونگے ۔اس پریس کانفرنس سے مخاطبت کرتے ہوئے ندیم انصاری نے کہا کہ 100 روپیہ کی خریدی پر ایک بونس پوائنٹ دیا جائے گا ۔جو کہ گاہکوں کیلئے تحفہ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری فری ہوگی ۔ہم ای کامرس کا ایک پلیٹ فارم تیار کررہے ہیں جیسے جیو مارٹ ہوتا ہے ویسے ہی یہ میکس بگ مارٹ ہوگا ۔اس کرانہ مارٹ میں ہر قسم کے کرانہ لوازمات عوام کیلئے ہونگے ۔جس میں ضروریات زندگی کے سامان میں کھانے کی اشیاء، مسالے، ڈرائے فروٹ، اناج، تیل وغیرہ ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ اچھے اور معیاری لوازمات فراہم کرنا میکس ڈیل کمپنی کی اولین ترجیح ہوگی ۔میکس ڈیل فار یو نیٹ ورک مارکیٹنگ اور جنرل مارکیٹنگ کا ایک بہترین سنگم ہیں ۔جہاں سے گاہک اپنی ضروریات زندگی کی چیزیںمعیاری کوالٹی کے ساتھ مناسب قیمت میں آن لائن یا آف لائن خرید سکیں گے ۔میکس ڈیل فار یو ایک ریٹیل چین اسٹور کا نظریہ ہے ۔مزید یہ کہ آپ کمپنی کے ساتھ جڑ کر اچھی خاصی اضافی آمدنی بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔اس کمپنی کے سی این ڈی اور فاؤنڈر محمد شفیع کھتے والا، ندیم انصاری، فرید قریشی عرف پپو قریشی ،تکاسف خان سیلس ایگزیکٹو آفیسر، عمار یاسر ڈائریکٹر اینڈ پرچیس مینجر کے علاوہ آصف اقبال، ضیاء مسکان وغیرہ پریس کانفرنس میں شریک تھے ۔اغراض و مقاصد آصف اقبال مرزا نے پیش کئے اور پروگرام کی تفصیلات ندیم انصاری نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی مختصر میں یہ خدمت شروع کی لیکن کورونا وائرس کی نئی وبا پھیل گئی جس کے سبب ہمیں اسے موخر کرنا پڑا اور آج ہم اس کمپنی کے ذریعے مالیگاؤں کے تین علاقوں میں یہاں کرانہ مارٹ جاری کریں گے ۔رمضان المبارک سے قبل بوہرہ گلی بوہرہ جماعت خانہ کے پیچھے اس کرانہ مارٹ کا پہلا ایئر کنڈیشن مال ہوگا اسکے بعد نور باغ چو اور ندی کے اس پار بھی اسے جاری کیا جائے گا ۔افتتاح سے قبل کچھ خاص آفر جاری کئے گئے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کرانہ مارٹ سے مستفیض ہوں اور اپنے مہینہ واری گھریلو بجٹ میں فائدہ اٹھائیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com