ہوٹل گرین پلازہ کا آصف علی کے ہاتھوں افتتاح ، سینکڑوں افراد کی شرکت و نیک خواہشات
اپنی تجارت سے اسلامی انداز و اسلامی اخلاق کو واضح کریں اور دین اسلام کی اشاعت کریں، ہوٹل گرین پلازہ کی باوقار افتتاحی تقریب سے مفتی حسنین محفوظ کا خطاب
مالیگاؤں : 31 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) حلال روزی کی تلاش ہر بندہ مومن پر فرض عین ہے ۔دنیا میں جتنے رسول اس آئے اللہ پاک نے انہیں رزق حلال اور پاکیزہ روزی کا ذریعہ اختیار کرنے کا حکم دیا ۔اور وہی شخص سماج اور معاشرے میں عزت کے لائق ہوتا ہے جسکا رزق حلال ہو ۔اللہ رب العزت سے ہم دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اپنی رحمت سے رزق حلال کی توفیق عطا فرمائے ۔بلا وجہ کسی انسان کے آگے دست سوال کرنے والا نہ بنائے۔اسطرح کے بامعنی جملوں کا اظہار قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ نعمانی نے کیا ۔موصوف ہوٹل گرین پلازہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مخاطب تھے ۔انہوں نے عرفان علی اینڈ برادرس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سامعین سے کہا کہ ہم دینے والے بنے، دینے والے سے اللہ پاک خوش ہوتے ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے والے کو اللہ پاک بھی پسند نہیں فرماتے ۔مفتی حسنین نے کہا کہ مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دین اسلام تجارت سے بھی پھیلا ہے کیونکہ اسلام نے تجارت کے بہترین اصول بتائے ہیں جو دوسری قوموں میں نہیں ملتے ۔انہوں نے دمشق کے بازار میں اسلامی تجارتی نظام کی زندہ و جاوید مثال پیش کرتے ہوئے حاضرین جلسہ کو اسلامی تجارت کا درس دیا ۔ہوٹل گرین پلازہ کے افتتاح پر موصوف نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر اس ہوٹل کا آج افتتاح کیا گیا ہے ۔ہوٹل مالکان کو یہ اچھا موقع ملا ہے وہ اس ہوٹل کے ذریعے اپنے دین کی اشاعت کریں ۔اپنی تجارت سے اسلامی انداز و اسلامی اخلاق کو واضح کریں ۔ہر مسلمان جانتا ہے کہ اسکا رزق اسکے ساتھ لکھا ہوا ہے ۔مفتی موصوف نے عرفان علی اینڈ برادران کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ہوٹل سے اسلام کا تعارف پیش کریں ۔انہوں نے دعا بھی دی کہ خدا کرے آپکا رزق اعلیٰ ہوجائے اور اسلام کا صحیح رخ پیش کرنے کا ذریعہ بھی بنے ۔اس سے قبل ہوٹل گرین پلازہ کا افتتاح قرآن خوانی سے ہوا ۔اس موقع پر مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جسکا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری سہیل کی قرآت سے ہوا۔آخر میں آصف علی عابد علی کے دست مبارک سے ہوٹل گرین پلازہ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ یہاں عرفان علی عابد علی نے بتایا کہ عوام کیلئے سیر و تفریح کی غرض سے بھی اس ہوٹل میں انتظام کیا گیا ہے جس میں خوبصورت گارڈن، جھولے، آئس کریم پارلر، عمدہ اسلامی طرز کے کھانے کے علاوہ فیملی روم اور ائیر کنڈیشن ہال، بیٹھنے کیلئے عمدہ کرسیاں، پان پارلر کا بھی نظم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مفتی حسنین محفوظ نعمانی ،عرفان علی عابد علی، ریاض علی سر، عابد رسول سیٹھ، سہیل قاری، شیخ آصف،کارپوریٹر حاجی شیخ کلیم دلاور ، حاجی رحمان شاہ، حاجی افتخار جنتا نمبر ون، سلیم سخاوت ہوٹل، عتیق کمال، الیاس صدیقی، واحد انصاری سمیت مالیگاؤں شہر کے تعلیمی سماجی و سیاسی و ادبی شخصیات کے علاوہ تجارتی و صنعتی افراد نے شرکت کی۔وہیں اس تقریب میں گجرات سے آئے ہوئے مہمانوں نے بھی شرکت کی اور عرفان علی برادران و عابد رسول کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ۔اس پروگرام کی نظامت مشہور ناظم مشاعرہ ارشاد انجم نے انجام دی ۔ آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ عرفان علی نے ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com