ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کا ویڈیو پیغام ، عوام سے اپیل، کورونا شرائط پر عمل کریں ورنہ سخت فیصلے کیلئے مجبور ہونا پڑے گا
ناسک ضلع میں کورونا شرائط کی خلاف ورزی پر اب تک ایک کروڑ روپیہ جرمانہ وصول پھر بھی لاپرواہی برقرار
مالیگاؤں :7 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ کورونا سے متعلق ہدایت اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جارہی ہیں اس کے باوجود بھی عوام ماسک کا استعمال نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کررہے ہیں جس کے سبب مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے آج صبح ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انتباہ دیاہے کہ اگر عوام نے کورونا شرائط پر عمل نہیں کیا تو پھر ہمیں سخت فیصلوں کیلئے مجبور ہونا پڑے گا ۔موصوف نے کہا کہ ناسک ضلع میں ایک ماہ قبل صرف 1000 مریضوں کا علاج جاری تھا لیکن اس ماہ میں یہ تعداد 3 ہزار چار سو سے زائد ہوگئی ہے ۔اب عوام کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ کورونا کے رہنما اصولوں کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ چونکہ انفرادی کارروائی کے ذریعہ ان چیزوں کو روکنا بہت مشکل ہے۔ اگر ایسی صورتحال برقرار رہی تو کچھ پابندیوں پر بھی غور کرنا پڑے گا۔ معلوم ہوکہ ناسک شہر میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب 5 مارچ سے 15 مارچ تک سبھی اسکولوں کو بند کرنے کی ھدایت دی گئی ہے اور مزید سختیوں میں اضافہ کیا گیا ہے ایسے میں ناسک دیہی کو لیکر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اگلے اقدامات سخت ہونے کے امکانات سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ہے ۔کلکٹر سورج مانڈھرے نے مزید بتایا کہ خلاف ورزی پر آج تک کروڑوں روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے لیکن باوجود اسکے کوئی فرق نہیں پڑرہا ہے اور عوام لاپرواہی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات سے ہم کورونا کے بحران کو قابو میں کرنے کی بجائے اسے بڑھاتے جارہے ہیں جسکے سبب لاک ڈاؤن کے خدشات سے سے انکار نہیں ہے ۔ لہذا وقفہ وقفہ سے مختلف مراحل میں پابندیوں کو سخت کرنا یا براہ راست لاک ڈاؤن کرنا یہ عوام پر منحصر ہے ۔ عوام کو چاہیئے کو وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ ہمیں ایک مرتبہ پھر نہ چاہتے ہوئے بھی سخت پابندیوں کے ساتھ سخت فیصلے لینے کیلئے مجبور ہونا پڑے گا ۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد عوام کی معلومات کے لئے علاقہ وائز دی جارہی ہے ۔ناسک ضلع میں کل مریض 3709، ناسک شہر میونسپل کارپوریشن حدود 2763،ناسک دیہی علاقوں میں کل مریضوں کی تعداد 565 ،مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 351 مریضوں کی تعداد درج کی گئی ہے ۔ناسک ضلع سے باہر 30 مریضوں کا علاج اسی ضلع میں جاری ہے ۔یہ اعداد و شمار ضلع انتظامیہ کی جانب سے 6 مارچ کو جاری کئے گئے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com