آصف شیخ سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج، پولس انتظامیہ کی پریس ریلیز جاری، جلسے، جلوس، دھرنے وغیرہ کی اجازت نہیں، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام تعاون کریں :پولس انتظامیہ
مالیگاؤں : 6 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) بغیر اجازت عوامی اجلاس کے انعقاد پر سابق ایم ایل اے آصف شیخ سمیت پانچ افراد پر پوار واڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولس محکمہ کی جانب سے موصول پریس نوٹ کے مطابق 5 مارچ کو رونق آباد چوک محوی نگر مین روڈ پر آصف شیخ کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا اور اس جلسہ کے لئے آصف شیخ نے پولس سے اجازت طلب کی تھی لیکن کورونا بحران اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پولس نے ضابطہ اخلاق کے تحت جلسہ کی اجازت نہیں دی پھر بھی آصف شیخ نے اجلاس کا انعقاد کیا اور قانون کی خلاف ورزی کی جس کے سبب پوار واڑی پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 21/021 کے تحت قلم 188 , 269 , 270 اور ممبئی پولس ایکٹ کی دفعہ 37 (1) (3) کی خلاف ورزی اور دفعہ 135 کی روشنی میں آصف شیخ ،فرید قریشی ،رفیق بھوریا ، ریاض علی راکیل والا ، محمود شاہ ، اقبال بوس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تحقیقات پولس حوالدار مورے کررہے ہیں ۔دوسری جانب اسی پریس نوٹ میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے عوام کے ساتھ سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔جلسہ جلوس ، دھرنا اندولن نہ کریں اور پولس انتظامیہ اسکی اجازت بھی نہیں دیگی ۔پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ میمورنڈم دینے کے لیے صرف دو تین افراد ہی سرکاری دفاتر میں حاضر ہوسکتے ہیں ۔شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انعقاد میں بھی احتیاط سے کام لیں، ماسک لگائیں اور سماجی دوری بنا کر رہیں ۔اسطرح کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com