میئر طاہرہ شیخ پر جنرل بورڈ میٹنگ میں نازیبا و تضحیک آمیز جملوں کا استعمال ، میئر نے کہا یہ انکی تربیت و حسد کا نتیجہ
شیخ رشید خاندان کے دم پر کوآپ کارپوریٹر، اسٹینڈنگ چیئرمین اور وارڈ کمیٹی کے چیئرمین بننے و کروڑوں کے فنڈ لینے والوں کی کوئی حیثیت نہیں کہ وہ اپنے دم پر کچھ کرسکے : میئر طاہرہ شیخ
مالیگاؤں :30 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا جاری مالیاتی سال 2020-21 کا سالانہ بجٹ آج جنرل بورڈ میں معمولی بحث کے بعد منظور ہوگیا ۔اسطرح کی تفصیل آج مالیگاؤں کارپوریشن کی خاتون میئر طاہرہ شیخ نے اخباری نمائندوں کی طلبیدہ پریس کانفرنس میں دی اور بتایا کہ برسرِ اقتدار کو 48 ووٹ حاصل ہوئی ہے جبکہ اپوزیشن کو صرف 18 ووٹ حاصل ہوئی ہے ۔موصوفہ نے بتایا کہ بجٹ پر ضمنی تجویز پیش کی گئی جس کے تناظر میں ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوا ۔اس میٹنگ میں میئر طاہرہ شیخ کے ساتھ غیر سائشتہ الفاظ کا استعمال کرنے پر میئر نے مجلس کارپوریٹرس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی تربیت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں غیر دستوری اور نازیبا کلمات کا استعمال کرکے میئر جیسے دستوری عہدہ پر فائز شخصیت پر کیچڑ اچھالا ۔میئر طاہرہ شیخ نے انتہائی غصہ میں کہا کہ انہیں اپنا گریبان جھانکنا چاہیے جو آج دوسروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں ۔میئر نے تفصیل پیش کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر میں تعمیری کاموں کو انجام دینا ہے اور اسکے لئے ہم نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے لیکن کچھ لوگ دیڑھ اینٹ کی عمارت الگ تعمیر کرتے ہیں ۔اسٹینڈنگ کمیٹی کا پیش کردہ بجٹ آج میئر کو اختیارات کے ساتھ منظور کیا گیا ہے ۔موصوفہ نے کہا کہ کچھ لوگ کانگریس پارٹی اور شیخ رشید خاندان سے جلتے ہیں ۔انکی باتوں سے صرف حسد ظاہر ہوتی ہے ۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ شیخ رشید کی سرپرستی میں کانگریس پریوار شہر میں مل جل کر کام کررہا ہے ۔جسکی وجہ سے حاسدین اوٹ پٹانگ حرکت کررہے ہیں ۔انکے اندر حسد کی آگ ابل رہی ہے جو کہ خود انہیں نقصان پہنچائے گی ۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ انکی ان تمام حرکات سے انکی تربیت کا اندازہ ظاہر ہوتا ہے ۔ان سے تو اچھے جاہل ہیں ۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ وہ ہمیں جاہل کہتے ہیں تو ٹھیک ہیں ہم جاہل ہیں لیکن ہمیں خدا کا خوف تو ہے ۔ہمارے دلوں میں اللہ کا ڈر ہے ہم حرام خوری اور دوسروں کا حق تھوڑی ماررہے ہیں ۔موصوفہ نے کہا کہ ہمارے اندر کام کرنے کا جذبہ ہے سب کو ساتھ لیکر چلنے کا بڑا دل ہے اور ہم اپنے وعدے میں پکے ہیں ۔میئر طاہرہ شیخ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تو شیخ رشید خاندان کا ہی احسان ہے کہ انہیں کوآپ کارپوریٹر بنایا ۔انکے والد کو کوآپ میں لیکر کارپوریٹر بنایا، انہیں اسٹینڈنگ چیئرمین کا عہدہ دیا، دو دو مرتبہ پربھاگ کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور کروڑوں روپے کے تعمیری کام انکے وارڈ میں شیخ رشید نے ہی دیا ہے انکی خود کوئی حیثیت اور ان میں کوئی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ اپنے دم پر کرسی حاصل کریں ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ بغیر کرسی کے وہ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے بن پانی کے مچھلی ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر میں تعمیری کام کرتے رہیں گے لوگ ہم سے حسد کریں تو کریں ہم دنیا کے طعنہ سے دور عوامی کام کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل بورڈ میٹنگ میں نازیبا کلمات اور تضحیک آمیز جملوں سے دل کی بھڑاس نکالی گئی ہیں جو کہ غیر دستوری عمل ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com