کورونا مریضوں کی تعداد کے پیش نظر مالیگاؤں میونسپل انتظامیہ مستعد ،حج ہاؤس ، دلاور ہال اور ایم ایس جی کالج کو دوبارہ کووڈ سینٹر بنانے کا فیصلہ
موہن تھیٹر کو سیل کرنے کی کارروائی، چھاؤنی پولس میں مقدمہ درج
مالیگاؤں : 21 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) موہن سینما گھر میں عوامی ہجوم کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں ضلع انتظامیہ حرکت میں آئی وہیں ضلع کلکٹر کے آرڈر پر چھاؤنی پولس اسٹیشن میں موہن تھیٹر کے مالک اور مینجر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔وہیں آج اتوار کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے حکم نامہ کو روشنی میں وارڈ کمیٹی نمبر ایک کے آفیسر سنیل کھڑکے و دیگر ملازمین نے موہن تھیٹر کے مالک یش پانڈے و دیپک پوار کو وبائی امراض ایکٹ 1897 اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور حکومت مہاراشٹر کے 14 مارچ 2021 کے حکمنامہ کی روشنی میں نوٹس جاری کی ہے اور سر دست سینما گھر کو بند کرنے کا حکم دیا ہے وہیں اس تھیٹر کا لائسنس رد کرنے کی کارروائی بھی جاری ہے ۔. وہیں آج میونسپل کارپوریشن میں کمشنر ترمبک دیپک کاسار کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نائب کمشنر و انسیڈینٹ آفیسر نتن کاپڑنیس ،نائب کمشنر روہی داس دور کڑکر، نائب کمشنر قمرالدین شیخ ،انیل پارکھے ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے، سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ ،جئے پال تریبھون، ابھیجیت پوار ،چورے، مارواڑ، توصیف شیخ، ڈاکٹر الکا بھاؤسار سمیت تمام محکموں کے ہیڈ موجود تھے ۔اس میٹنگ میں طئے پایا کہا شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد باعث تشویش ہے اس لیے قبل از وقت منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے ۔ایسے میں ایم ایس جی کالج، حج ہاؤس اور دلاور ہال کو کارپوریشن نے دوبارہ کووڈ سینٹر کیلئے مختص کرلیا ہے ۔اور یہاں سارے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات دئے گئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com