وزیر اعظم عمران خان ویکسن لینے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ، خود کو کیا سیلف کورنٹائن
کراچی :21 مارچ (ایجنسی / بیباک نیوز اپڈیٹ) چینی ویکسن لگانے کے دو روز بعد ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد عمران خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔
تاہم عمران خان نے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کردیں اور وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ منتقل ہوگئے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی رہائش گاہ پرقرنطینہ میں ہوگئے ہیں ۔ وزیراعظم کی کورونا علامات شدید نہیں ہیں ۔ان کو بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنی کی کورونا ویکسین لگوائی تھی اور اپیل کی تھی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیزپرمکمل عمل یقینی بنایا جائے۔خبروں کے مطابق پاکستان میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا ہے اور کورونامثبت آنے کی شرح نواعشاریہ چار چھ فیصد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزارآٹھ سوچھہترکیس رپورٹ اوربیالیس اموات ہوئیں۔ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کی روک تھام کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ابتدائی مراحل میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com