کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے پھر ایک بار تشویش کا ماحول ، 24 گھنٹوں میں پورے ملک سے 47 ہزار مریضوں کا اضافہ، مجموعی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے زائد
مہاراشٹر میں 2 لاکھ گیارہ ہزار 416 ، ناسک ضلع میں 16 ہزار 917 اور مالیگاؤں شہر میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا ریکارڈ درج
نئی دہلی/ممبئی /مالیگاؤں (بیباک نیوز اپڈیٹ /ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔ یومیہ کیسز میں یہ اضافہ گزشتہ ہفتہ سے دس دنوں کے درمیان انتہائی سرعت کے ساتھ بڑھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دو سو سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے کیسز درج کیے گئے، جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد 43846، ہفتے کے روز 40953 اور جمعہ کو 39726 تھی۔
وہیں ریاست مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں اب بھی سرفہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد19122 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 211416 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 11314 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2214867 لاکھ ہوگئی ہے اور مزید 99 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53399 ہوچکی ہے۔
مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار 917 کو عبور کر چکی ہے۔ناسک شہر میں مریضوں کی تعداد 12 ہزار 95 ریکارڈ کی گئی ہے تو مالیگاؤں شہر میں مریضوں کا عداد 1 ہزار سے 69 تک پہنچ گیا ہے ۔اتوار کو ناسک شہر میں 363 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے تو مالیگاؤں شہر میں 238 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔جو کہ باعث تشویش ہے ۔
مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن سمیت کئی بندشوں کا نفاذ کیا گیا ہے ۔اسکول کالج کو بند کیا گیا ہے ۔میت کی تدفین پر 20 لوگوں کی شرط نافذ کی گئی ہے ۔شادی بیاہ کی تقریبات پر روک لگا دی گئی ہیں ۔سیاسی و ثقافتی سرگرمیوں کے علاوہ مذہبی اجلاس، پروگرام پر بھی امتناع عائد کردیا گیا ۔عوامی ہجوم پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔رات کے کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے ۔
اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تعداد اتوار کے روز 197، ہفتہ کے روز188، جمعہ کے روز 154، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 181، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 40 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 21180 مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد 11151468 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 25559 سے بڑھ کر 334646 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں اس وبا سے اموات کی تعداد212 سے بڑھ کر 159967 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 95.75 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.87 فیصد، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.37 فیصد ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com