شیخ آصف کی صلاحیت اور شہر کی ضروریات پر مبنی ڈراف کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی ‏

شیخ آصف کی صلاحیت اور شہر کی ضروریات پر مبنی ڈراف کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی 

جمعہ کو اجلاس عام میں قرارداد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر فیصلہ لیا جائے گا 

ڈرافٹ کمیٹی بلا غرض عوامی و فلاحی کاموں کو انجام دینے کیلئے متحرک رہے گی :مختار قریشی 
مالیگاؤں : 3 مارچ (نامہ نگار) آصف شیخ رشید میں قوم و ملّت کا درد اور مسلم سماج کے تئیں فکر مندی کا گوشہ ہے اور ان میں کام کرنے کی خدا داد صلاحیت موجود ہیں  جس کا جیتا جاگتا ثبوت شہر کی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ کارپوریٹر رہتے ہوئے آصف شیخ نے وارڈ کے مسائل حل کئے ، مئیر رہتے  پورے شہر میں اپنی صلاحیت کا لوہا منواتے ہوئے بنیادی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہونچایا ۔ اسی طرح آصف شیخ نے 2014 سے لیکر 2019 تک ایم ایل اے رہتے ہوئے شہر کے ہر مکتب فکر کے افراد کے کام انجام دیئے ۔موصوف نے تعلیمی سماجی طبی اور صنعتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے بے مثال تعمیری کاموں کو انجام دیئے۔ اس طرح کے تفصیلی اور با معنی جملوں کا اظہار ڈرافٹ کمیٹی کے صدر الحاج قریشی مختار سر نے کیا ۔ موصوف شکیل جانی بیگ گارڈن میں منعقدہ ڈرافٹ کمیٹی کی جانب سے تیار کئے گئے مسودہ کو آصف شیخ کے سپرد کرنے کے پروگرام صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ مختار قریشی سر نے کہا کہ شہر کی عوام کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ طبقہ ، مزدوروں اور بنکروں کی جانب سے آئی ہوئی رائے کو ڈرافٹ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے تیار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس شفارشات میں ایسے عنوان کو شامل کیا گیا ہے جو شہر کی ضروریات ہیں اور آصف شیخ آپکی صلاحیت کے مطابق ان ضرریات کو حل کر سکے ۔ مختار قریشی سر نے 21 رکنی ڈرافٹ کمیٹی اور اخباری نمائندوں کے روبہ رو شفارشات آصف شیخ کے سپرد کیا اور امید جتائی کے موصوف جس پارٹی میں بھی شامل ہونگے اس پارٹی کے اعلی عہدیداران تک اس شفارشات میں درج تمام مطالبات کو حل کرنے کا وعدہ لینگے ۔ مختار سر نے کہا کہ ان شفارشات میں کمی بیشی کا اختیار آصف شیخ کو دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر آصف شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 13 فروری کو اسی مقام پر مشورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا اور اسوقت یہ ڈرافٹ کمیٹی کی تشکیل دی گئی تھی اور آج اس کمیٹی نے شہر کے حق میں جو سفارشات مجھے پیش کی ہے میں اس پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور انشاءاللہ شہر کی عوام کے مسائل کو حل کروں گا شیخ آصف نے کہا کہ جس امید سے ڈرافٹ کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہے اسے میں پوری دیانتداری سے انجام دونگا اور شہر کی بھلائی کیلئے کام کرتا رہوں گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ ڈرافٹ کمیٹی کی تمام سفارشات کو جمعہ کے جلسہ عام میں پیش کیا جائے گا اور میں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اسکا خلاصہ بھی پیش کروں گا ۔اسی کے ساتھ جمعہ کو ہی اجلاس عام میں نئی سیاسی جماعت میں جانے کے متعلق عوامی رائے پر ایک مثبت فیصلہ لونگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے