آصف شیخ ڈرافٹ کمیٹی کی حتمی میٹنگ کا اختتام ، کئی اہم قرارداد کو منظوری
مالیگاؤں :2 مارچ (نامہ نگار)آصف شیخ رشید کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد جہاں جمعہ کو ہونے والے فیصلہ کن اجلاس کو کامیاب بنانے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف شہر کے حق میں کون کونسے اچھے قدم اٹھانے ہونگے اس پر بھی غور و خوص جاری ہے۔ اس سلسلے میں عوام کی آراء لی گئی وہیں شہر کے ہر مکتبہ اور ہر شعبہ سے سرکردہ افراد کو ساتھ لیکر مختار قریشی سر کی صدارت میں ایک ڈرافٹ کمیٹی کی تشکیل کی گئی ۔اس کمیٹی کی چوتھی اور حتمی میٹنگ مورخہ یکم مارچ کو شکیل جانی بیگ گارڈن میں ڈرافٹ کمیٹی کے صدر قریشی مختار سر کی اقتدا میں ہوئی ۔اس میٹنگ میں شہری مسائل اور حل کیلئے کیا کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور کیا کرنا چاہئے؟ جیسے عنوانات پر مشتمل تجاویز اور قرارداد کو ڈرافٹ کمیٹی نے حتمی شکل دے دی ہے اور عنقریب یہ کمیٹی اپنا تیار مسودہ آصف شیخ رشید کے حوالے کریگی ۔اسطرح کی اطلاع کمیٹی کے اہم رکن و پروگرام کے کنوینر شکیل جانی بیگ نے دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com