مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر ترمبک دیپک کاسار 15 دنوں کی تعطیل پر روانہ، ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج، آرڈر موصول ‏

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر ترمبک دیپک کاسار 15 دنوں کی تعطیل پر روانہ، ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم کو کمشنر کا اضافی چارج، آرڈر موصول 


مالیگاؤں :2 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر حکومت کے آرڈر نمبر 2020 /.119 /نوی 25/ مورخہ 01/04/2021 کے مطابق انتظامی وجوہات کے تحت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کی مورخہ یکم اپریل سے 15 دن کے لئے تعطیل منظور کی جاتی ہے اور انکی جگہ 15 دنوں کے لئے حاصل ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں دھننجئے نکم کو اضافی چارج دیا جاتا ہے ۔اسطرح کا ایک آرڈر محکمہ شہری ترقیات نے جاری کیا ہے ۔اور یہ بھی حکم دیا ہے کہ کمشنر ترمبک دیپک کاسار کی مذکورہ چھٹی کی مدت کے ایام میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کا عہدہ ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں ضلع ناسک کے سپرد کریں۔ اسی کے مطابق کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے عہدے کا اضافی چارج اگلے احکامات تک مسٹر دھننجے نکم ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ آرڈر میں لکھا ہے کہ دھننجئے نکم کو فوری طور پر اپنے اصل عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالنا چاہئے اور تعمیل رپورٹ مذکورہ بالا محکمہ وزیر شہری ترقیات کو پیش کرنا چاہئے۔ خیال رہے کہ میونسپل کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف تجویز عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے 80 کارپوریٹرس نے انہیں مالیگاؤں سے رخصت کرنے کی کوشش کی لیکن اس بیچ کمشنر کے تبادلے میں رکاوٹ پیش آنے کی خبر بھی موصول ہوئی ہیں جس سے کارپوریٹرس میں پھر ایک بار ناراضگی بڑھ گئی اور گزشتہ روز کمشنر آفس پر تالا لگوا دیا گیا تھا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کمشنر واقعی میں 15 دنوں کے بعد مالیگاؤں آتے ہیں یا پھر اپنا راستہ تبدیل کرلیتے ہیں ۔اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے