آصف شیخ رشید راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں شامل، نائب وزیر اعلی اجیت پوار، ریاستی صدر جینت پاٹل، رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے پرتپاک استقبال کیا
فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے شردپوار کی قیادت میں مہاراشٹر کے مسلمان این سی پی کو طاقت پہنچائیں (شیخ آصف)
مالیگاؤں کے مسائل کو اندرون ایک ماہ حل کرنے کیلئے تمام وزراء کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد جلد اور اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا وعدہ (اجیت پوار)
راشٹروادی کانگریس پارٹی میں بھید بھاؤ نہیں ہم سب ایکساتھ ہیں (جینت پاٹل)
مالیگاؤں سمیت ضلع کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے (چھگن بھجبل)
مالیگاؤں، 25 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) : آصف شیخ رشید نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں ممبئی کے صدر دفتر میں شمولیت حاصل کرلی ہے اس موقع پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار، ریاستی صدر جینت پاٹل، ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل، سمیر بھجبل، سمیت راشٹروادی کے ذمہ داران موجود تھے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آصف شیخ سے ہم نے سوال کیا کہ آپ کس قسم کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو موصوف نے کہا کہ میرے شہر کا اور میری قوم کا فائدہ ہوجائے بس یہی میں چاہتا ہوں اجیت پوار نے کہا کہ میں نے پہلا آدمی یا دیکھا جو مسائل کے حل کیلئے سنگھرش کررہا ہے اور ہم نے اسے قبول کیا اجیت پوار نے کہا کہ ہم آصف شیخ کو اکیلے کبھی نہیں چھوڑیں گے راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک خاندان ہے اس پارٹی نی بھید بھاؤ نیا پرانا کبھی نہیں کیا جاتا سب کو ساتھ لیکر تعمیری کام کئے جاتے ہیں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی عوام پر ظلم نہیں کیا جائیگا انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اجیت پوار نے کہا کہ جادو کی چھڑی تو نہیں لیکن پھر بھی میں یقین دلاتا ہوں کہ آصف شیخ نے جو پندرہ نکاتی مطالبات پیش کئے ہیں اسے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اپریل ماہ میں راشٹروادی کے تمام وزرا کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لگا کر ان مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں روڈ راستوں کی تعمیر تعلیم کے مسائل مزدوروں کے مسائل روزگار کے مسائل پاورلوم کے مسائل پولس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک عوامی مسائل اوبی سی، مہتر اور شاہ جماعت کے مسائل کو حل کیا جائیگا وزارت تیکنیکی تعلیم کے ماہر شعبہ سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیخ رشید پریوار کام کرنے اور کرنیوالا پریوار ہے میں مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ گرانٹ دونگا انہوں نے کہا کہ کورونا کے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم سب مالیگاؤں میں آکر مالیگاؤں کی عوام کا اور آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے کام کرنیوالی اور سیکولر پارٹی کو چنا ہے جو شرد پوار کی سربراہی میں چل رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ماسک پہنیں سماجی دوری بنائے رکھیں مالیگاؤں نے پورے مہاراشٹر کی عوام کو حوصلہ ہمت اور ایک پیغام دیا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں
اس موقع پر ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ہمیں آج کے دن کا بہت دنوں سے انتظار تھا چھ ماہ سے ہماری گفتگو جاری تھی اور آج آصف شیخ کے فیصلے کو ہم قبول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کورونا نہیں ہوتا تو ہم. مالیگاؤں آکر عوام کے بیچ آصف شیخ کا استقبال کرتے آصف شیخ نے مالیگاؤں کی عوام سے پوچھا کہ کس پارٹی میں جانا ہے اور اس کے بعد راشٹر وادی میں آنے کا فیصلہ کیا ہم انکا استقبال کرتے ہیں موصوف نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کا پہلا لیڈر ہے جو عوام کے بیچ جاکر رائے مشورہ لیکر فیصلہ لیتا ہے ہم ایسے لیڈر کی قدر کرتے ہیں انہوں نے پندرہ نکاتی تمام مطالبات کو یکے بعد دیگرے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی یہاں چھگن بھجبل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف شیخ میں لگن اور کام کرنے کا جذبہ ہے انہوں نے جب استعفیٰ دیا تو ہم نے پارٹی ہائی کمان سے مشورہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ایک سابق ایم ایل اے جس کا کردار ماضی میں اچھا رہا ہے اور عوامی طاقت ہے ایسے شخص کو پارٹی میں شامل کرلینا پارٹی کی طاقت بڑھاتا ہے اس لئے ہم نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور آج ہم انکا استقبال کرتے ہیں بھجبل نے کہا کہ راستوں کی تعمیر مزدوروں کے مسائل پاورلوم کے مسائل تعلیم جیون دائی وقف بورڈ یونانی ڈاکٹرس او بی سی مسلم مہتر شاہ سی اے اے این آر سی کو حل کریں گے اور مل جل کر مالیگاؤں سمیت پورے ضلع کی ترقی کو انجام دیں گے بھجبل نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں کرسی کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے بنا پانی کے مچھلی تڑپتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہرگز ڈریں گے نہیں یہاں شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی پالیسی اور شرد پوار کی شرپرستی میں فرقہ پرست طاقتوں کو کچلنے کیلئے مہاراشٹر کے مسلمان این سی پی کو مضبوط کریں پارٹی نے آج آصف شیخ کو راشٹروادی میں شامل کیا اور مالیگاؤں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر مالیگاؤں سے یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال، صغیر ٹریکٹر والا، شاہد ریشم والا سمیت سینکڑوں افراد حاضر تھے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com