مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کے ہمہ جہت مسائل کی یکسوئی کیلئے جعمرات کو آصف شیخ کی این سی پی میں شمولیت ‏


مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کے ہمہ جہت مسائل کی یکسوئی کیلئے جعمرات کو آصف شیخ کی این سی پی میں شمولیت 


مالیگاؤں سے آصف شیخ کا قافلہ ممبئی کے لئے روانہ ہوا 


مالیگاؤں : 24 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) کانگریس پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد آصف شیخ رشید نے ڈرافٹ کمیٹی کی شفارشات اور عوامی رائے کے مطابق راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ جمعرات 25 مارچ کو ممبئی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر پر ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار ، جینت پاٹل ، چھگن بھجبل سمیت این سی پی کے دیگر وزراء اور لیڈران کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے ۔ اسطرح کا بیان آصف شیخ رشید نے اخباری نمائندوں کو دیا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کے ہمہ جہت مسائل کے حل کیلئے کوشش کی جائے گی ۔ ڈرافٹ کمیٹی کی شفارشات کو لیکر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے این سی پی کے اعلی لیڈران نے حل کرنے کا مثبت تیقن دیا ۔ آصف شیخ نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں برسر اقتدار مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے پاس عوامی شعبہ سے منسلک کئی اہم وزارت ہے جس کے چلتے ہم تعمیری کام کروانے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔ انہوں نے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی سیکولر اور تعمیر پسند ہے اسلئے عوام اس پارٹی سے جڑ کر سیکولرزم کو مضبوط کریں اور اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔ این سی پی کے لیڈران نے آصف شیخ کو یقین دہانی کرائی کے آپ جتنی جدوجہد کرینگے اتنے جلدی آپ کے مطالبات کو حکومت حل کرنے کی کوشش کریگی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب حکومتی ہدایت کے مطابق 50 افراد دعوت دی گئی ہے اور اس ضمن میں آج بدھ کو مالیگاؤں سے آصف شیخ کی قیادت میں گاڑیوں کا قافلہ ممبئی کیلئے روانہ ہو گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے