کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ایجنڈا، برسرِ اقتدار گروپ کارپوریٹرس کو ووٹنگ کا حکم جاری کانگریس ،شیو سینا، بی جے پی اور این سی پی کے 54 کارپوریٹرس کمشنر کے خلاف متحد

کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ایجنڈا، برسرِ اقتدار گروپ کارپوریٹرس کو ووٹنگ کا حکم جاری 

کانگریس ،شیو سینا، بی جے پی اور این سی پی کے 54 کارپوریٹرس کمشنر کے خلاف متحد

مفتی اسماعیل اپنے کارپوریٹرس کو کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ کی تاکید کریں ، شیخ رشید کی اپیل


مالیگاؤں : :24 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد 25 مارچ کو رکھا گیا ہے اور جسکا ایجنڈا میئر کے توسط سے شہری سیکرٹری نے جاری کردیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں کارپوریشن کے سابق میئر شیخ رشید نے دیا اور بتایا کہ ہم نے ہی سب سے پہلے کارپوریشن کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا کیونکہ یہ کمشنر نہیں بلکہ ایک تاجر ہے ۔اس کمشنر کی عدم دلچسپی سے مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے دادا بھسے اور سرکار کی قدر کا خیال رکھا اور چھ ماہ تک کمشنر کو سدھرنے کا موقع دیا لیکن وہ نہیں سدھرے اور آج ہم نے تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کرلیا اور اسکے لئے کانگریس پارٹی کے 28 کارپوریٹر، شیو سینا کے 13 کارپوریٹر، بی جے پی کے 9 اور این سی پی عتیق کمال گروپ کے 4 کارپوریٹر کی حمایت حاصل کرلی ہے ۔اسطرح ہمارے پاس اب تک 54 کارپوریٹرس کی دستخط موجود ہوگئی ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میئر طاہرہ شیخ نے ایجنڈا جاری کیا اور ساتھ ہی کانگریس پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کو پارٹی کا حکم (وہیپ) بھی جاری کیا ہے کہ تمام کارپوریٹر جمعرات کو 4 بجے جنرل بورڈ میٹنگ میں حاضر رہ کر کارپوریشن کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ووٹ دیں ۔شیخ رشید نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے شہر کے دشمن بنے رہنے والے کمشنر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اب جو ہمارا ساتھ دیگا ہم سے توڑی باز یا بدعنوانی نہیں سمجھے گے لیکن جو لوگ کمشنر کی حمایت میں رہیں گے وہ شہر کے نقصان کے ذمہ دار ہونگے اور توڑی باز بھی، شیخ رشید نے کہا کہ کمشنر کارپوریشن سے بار بار غائب رہتا ہے باز پرس پر کہتا ہے کہ میں میٹنگ میں ہوں، فلاں جگہ ہوں اور جھوٹ بول کر آفیسر کو بھی پریشان کرتا ہے ۔اب وقت آگیا ہے اسکے خلاف ہم سب کو کوشش کرنا چاہئے ۔شیخ رشید نے مفتی اسماعیل اور جنتا دل والوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی ترقی میں اور کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے خلاف پیش کی جارہی تحریک عدم اعتماد میں کانگریس گروپ کا ساتھ دیں ۔تاکہ کارپوریشن کمشنر کی نااہلی کے سبب اسے اپنے عہدے سے ہٹایا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے