ٹیسٹو فو کوئز کمپیٹیشن کے انعامات کا اعلان
تاجر کو اپنے پروڈکٹ کی قیمت اور کوالیٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،صارفین کا بھروسہ کامیابی کی دلیل :امتیاز خلیل
مالیگاؤں : 12 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) تجارت میں کوالیٹی، ایمانداری اور بھروسہ ہی کامیابی کی منزل کا زینہ ہے ۔اگر ہم اپنی تجارت میں مستقل مزاجی اور دیانت داری سے کام لیتے رہیں اور عوام کا بھروسہ حاصل کرتے رہیں تو یقیناً کامیابی ہمارے قدم چومے گی ۔اسطرح کا اظہار معروف صحافی امتیاز خلیل نے خطبہ صدارت میں کیا ۔موصوف ٹیسٹو فو کوئز کمپیٹیشن کی تقریب رسم انعامات کی قرعہ اندازی سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کامیاب تاجر اجمل عطر والے کے بیٹے سے ملاقات کی مختصر روداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کو اپنے کاروبار میں دو اصول پر ڈٹے رہنا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے پروڈکٹ کی قیمت اور کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔امتیاز خلیل نے کہا کہ جنہیں انعام نہیں ملے ہیں وہ طلباء بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے کتابوں کو کھول کا اسکا مطالعہ کیا اور علم کے موتیوں کو اپنے دامن میں سمو لیا ۔ خیال رہے کہ ٹیسٹو فو کمپنی کی جانب سے منعقد کئے گئے کوئز کمپیٹیشن کے انعامات کا اعلان آج 12 مارچ کی شام 7 بجے ٹیسٹو فو فیکٹری پوار واڑی سر سید نگر میں کیا گیا ۔اس پروگرام کی صدارت معروف صحافی امتیاز خلیل نے انجام دی ۔اس موقع پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کمپنی کے مالک اجمل خان نے کہا کہ ہمارا مقصد تجارت کے ساتھ ساتھ طلباء میں دینی و عصری معلومات فراہم کرنا ہے ۔آج طلباء کتابوں سے دور ہوریے ہیں اور ہم نے انہیں ہمارے اس پروگرام کے ذریعے جوڑنے کا کام کیا ہے ۔اجمل نے کہا کہ ٹیسٹو فو یونک ٹکہ مسالہ کی لانچنگ اور اسکی تشہیر کے لئے بھی ہم نے اس قسم کا پروگرام منعقد کیا جو کہ بہت ہی کامیاب رہا ۔انہوں نے عوام اور ٹیسٹو فو کمپنی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ٹیسٹو فو کوئز کمیٹی کے انچارج اخلاق انصاری نے صحیح جوابات کی خواندگی کی ۔اس پروگرام کا آغاز قاری زبیر اختر عثمانی کی قرات سے کیا گیا ۔پروگرام کی نظامت عمران رشد نے انجام دی ۔ پروگرام میں قرعہ اندازی میں انعامات کے مستحق شریک مقابلہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔قرعہ امتیاز خلیل، اجمل خان وغیرہ نے کیا جس میں آئے ہوئے 8750 فارم میں سے 2239 صحیح جوابات کا اعلان کیا گیا ۔ان میں پہلا انعام : شاہینہ عدیل شیخ توکن نمبر 3655، 30 ہزار روپے،دوم انعام : راشدہ بانو 6458، 25 ہزار روپے،
سوم انعام : در شہوار اقبال احمد 20 ہزار ،
چہارم انعام؛ سنھبل (فریج
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com