میئر طاہرہ شیخ کے ہاتھوں پیر کو آگرہ روڈ کی تعمیر نو کا آغاز ، ریاستی وزیر عبدالستار شیخ و کابینی وزیر دادا بھسے کی شرکت
مالیگاؤں : 13 مارچ (نامہ نگار) شہریان مالیگاؤں کا دیرینہ مطالبہ پیر کو شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے اور اس ضمن میں آگرہ روڈ کی تعمیر جدید کیلئے ایک شاندار تقریب تعمیر نو کا آغاز مورخہ 15 مارچ بروز پیر کو شام چار 4 بجے اپنا سوپر مارکیٹ کے پاس رکھی گئی ہے ۔اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی مہاراشٹر کے ریاستی وزیر عبدالستار شیخ ،کابینی وزیر دادا بھوسے ،سابق ایم ایل اے آصف شیخ ،سابق میئر شیخ رشید، نائب میئر نلیش آہیر ،اسٹینڈنگ چیئرمین راجہ رام جادھو، ہاؤس لیڈر اسلم انصاری اور میونسپل کارپوریشن کے تمام کارپوریٹرس، کمشنر ترمبک دیپک کاسار ،ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس ،سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ سمیت اعلیٰ آفیسران شامل ہونگے ۔طرح کی معلومات میئر طاہرہ شیخ نے دی اور بتایا کہ آگرہ روڈ کی تعمیر شیخ رشید صاحب کی خصوصی دلچسپی اور میری جدوجہد اور میئر کے خصوصی اختیارات سے کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے ہو رہی ہے ۔ان میں آگرہ روڈ کے دونوں جانب 4 کروڑ روپے کے تخمینہ سے آر سی سی سمینٹ گٹر اور 9 کروڑ روپے تخمینہ سے آگرہ روڈ کی تعمیر ہوگی ۔سخاوت ہوٹل سے لیکر نیشنل کمپاونڈ کے ڈی سرکل تک اس روڈ اور گٹر کو 13 کروڑ روپے تخمینہ سے تعمیر کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com