ماں، بہن، بیٹی کے متعلق مفتی اسماعیل کے خیالات اتنے گندے،واٹس ایپ معاملہ میں گالی دینے کی پاداش میں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر مقدمہ درج کیا جائے
میئر طاہرہ شیخ اور آصف شیخ رشید وفود لیکر سٹی پولس اسٹیشن پہنچے
اگر مجھکو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری مفتی اسماعیل پر ہوگی میری جان کو خطرہ ہے :انصاری عامر ملک
مالیگاؤں :22 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب ایک ایم ایل اے ہونے کے ساتھ ساتھ عالم دین بھی ہیں اور وہ جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے شہری صدر بھی ہیں اتنا ہی نہیں مفتی اسماعیل مہاراشٹر کے عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ بھی ہیں اسکے باوجود بھی انہوں نے ایک عام مسلم ورکر کو فون لگا کر دھمکی آمیز جملے کہے، ماں کے نام سے گندی گالی دی جسکی ہم مذمت کرتے ہیں اور پولس ڈپارٹمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ مالیگاؤں پولس انتظامیہ شہر کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل پر گناہ درج کرے اور قانونی کارروائی کرے ۔اگر پولس ڈپارٹمنٹ نے دباؤ میں آکر کارروائی نہیں کی تو ہم مقامی کورٹ سے آرڈر لا کر قانونی کارروائی کروائیں گے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے شہر کے سٹی پولس اسٹیشن احاطہ میں ڈی وائے ایس پی کو مطالباتی مکتوب دینے کے بعد صحافیوں سے کیا ۔موصوف شیخ آصف نے کہا مفتی محمد اسماعیل کی ذہنیت کتنی گندی ہے یہ اس آڈیو کلپ سے ظاہر ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماں، بہن، بیٹی کے متعلق مفتی اسماعیل کے کتنے گندے خیالات ہیں یہ شہر نے دیکھ لیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ عامر ملک کو ماں پر گالی دی جسکی سزا عامر ملک کو مل گئی ہے اور وہ کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوگیا ہے ایک بچے سے غلطی ہوگئی اور اس غلطی میں مفتی اسماعیل کا نام بھی نہیں لکھا ہے پھر بھی انہوں نے ماں پر سے گالی اور دھمکی دی اس ضمن میں پولس نے مفتی اسماعیل پر قانونی کارروائی کرنا چاہئے عامر ملک کی جان کو خطرہ ہے۔ شیخ آصف نے کہا کہ مفتی اسماعیل کے ماننے والے واٹس ایپ گروپوں میں ہمارے خلاف لکھا جاتا ہے ہماری ذاتیات پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے ہم نے ایسے تمام گروپ میں لکھنے والوں کی اسکرین شارٹ نکال کر آج پولس کو پیش کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان پر بھی کارروائی کی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مفتی اسماعیل کی یہ بوکھلاہٹ ہے کہ وہ 16 مہینوں سے ناکام ہوگئے ہیں انہیں کام کرنا نہیں آتا ۔آج شہر ان سے پوچھ رہا ہے کہ شہر میں تعمیری کام کیوں نہیں ہورہے ہیں جسکی وجہ سے مفتی اسماعیل کی ناکامی کے چرچے عام ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مفتی اسماعیل کی ناکامی پر اخبارات اور سوشل میڈیا پر لکھیں گے اور انہیں نید سے بیدار کریں گے کہ وہ کام کریں لیکن وہ عوام کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے ہم درنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں شہر کے علماء کرام و عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مفتی اسماعیل کی اس ریکارڈنگ کو سنیں اور خود فیصلہ کریں کہ کون دادا گیری اور بدکلامی کررہا ہے ۔اسی موقع پر مالیگاؤں کارپوریشن کی میئر و کانگریس خاتون ونگ کے صدر طاہرہ شیخ نے ڈی وائے ایس پی لتا میڈم سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ مفتی اسماعیل کی اس نازیبا حرکت پر قانونی کارروائی کی جائے ۔میئر طاہرہ شیخ نے ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسماعیل پہلے عالم ہیں بعد میں ایم ایل اے ہیں انہوں نے ایک ورکر کو ماں کے نام سے گندی گالی دی ہم اسکی مذمت کرتے ہیں انکے افراد واٹس ایپ پر شیخ رشید خانوادہ کے خلاف لکھتے ہیں ہم انہیں نظر انداز کرتے ہیں یا اچھے انداز میں سمجھا دیتے ہیں ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ شیخ آصف ورکروں کی میٹنگ لیکر ہدایات دی ہیں کہ کسی کی ذاتیات پر کچھ نہ لکھا جائے ۔موصوفہ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک عالم اور ایک لیڈر کا حال یہ ہے تو عام ورکر کا کیا حال ہوگا اور وہ کس طرح واٹس ایپ پر ہمارے خلاف لکھتا ہوگا یہ عوام کو سوچنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر عامر ملک نے کہا کہ میں نے مالیگاؤں انڈین واٹس ایپ گروپ میں جو لکھا اس میں کسی کا نام نہیں ہے اور نہ ہی میں نے مالیگاؤں کا آمدار لکھا پھر بھی مفتی اسماعیل نے مجھے گالی دی اور دیکھ لینے کی دھمکی دی ۔ عامر ملک نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے اگر مجھکو کچھ ہوتا ہے یا مفتی اسماعیل کے ورکر کچھ کرتے ہیں تو اسکی ذمہ داری مفتی اسماعیل پر ہوگی ۔عامر ملک نے کہا کہ آج مفتی اسماعیل کو ایم ایل اے بننے 16 مہینہ ہوچکے ہیں لیکن تعمیری کام کچھ نہیں ہے ۔اس لئے وہ لوگوں کو دبا کر گالیاں دے رہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com