انیس شیخ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر، نوٹیفکیشن جاری ‏

انیس شیخ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر، نوٹیفکیشن جاری 

ممبئی :20 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر حکومت کے ریٹائرڈ ڈپٹی سکریٹری انیس شیخ کو 3 سال کے لئے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
  اس عہدے کے لئے ڈپٹی سکریٹری جیسے عہدے کا ایک مسلمان آفیسر ہونا شرط ہے اس لیے اس عہدے کے لئے مسلمان کو ہی اہل مانا گیا ہے۔ اس کے لئے سندیش تڑوی اور انیس شیخ کے ناموں کو وقف بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ان میں سے مسٹر تڑوی نے تقرری حاصل کرنے سے انکار کردیا اور پھر اس عہدہ پر انیس شیخ کو مقرر کیا گیا۔ حکومت کی منظوری کے بعد آج اس تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے