سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد رکھنے کا حکمنامہ ،مقامی انتظامیہ کو توجہ کی ہدایات ‏

سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد رکھنے کا حکمنامہ ،مقامی انتظامیہ کو توجہ کی ہدایات 


ممبئی: 20 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مشن بیگن اگین کے تحت ریاست میں تمام نجی دفاتر اور اداروں میں 50 فیصد ملازمین و آفیسران کی حاضری کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں (صحت اور دیگر ضروری خدمات اور زرعی پیداوار کے اداروں کو چھوڑ کر) حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی اجازت سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو معاشرتی فاصلے کو آسان بنانے کے لئے شفٹوں میں جاری رکھنے کی اضافہ اجازت دی جاسکتی ہے۔

 حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے محکموں اور دفاتر کے سربراہان کو موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھنا چاہئے اور اپنے دفاتر میں عملے کی موجودگی کا تعین کریں۔

 تھیٹر اور آڈیٹوریم کے درمیان حاضری بھی 50 فیصد ہونی چاہئے۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسرے مقاصد جیسے مذہبی ، معاشرتی ، سیاسی ، ثقافتی اجتماعات اور جلسوں کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اسطرح کا ایک حکمنامہ ریاستی حکومت نے 19 مارچ بروز جمعہ کو جاری کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے