شام 7 بجے سے صبح 7بجے تک جزوی لاک ڈاؤن پر مالیگاؤں پولس انتظامیہ کا پریس اعلامیہ ، عوام سے احکامات پر عمل کرنے کی اپیل
مالیگاؤں : 9 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ )ناسک ضلع کلکٹر کے حکمنامے کی روشنی میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا جیسے وبائی امراض کے پھیلاؤ کے مدنظر بہت سارے احتیاطی اقدامات اور گائیڈ لائن جاری کی ہے اور ضلع کلکٹر نے مالیگاؤں شہر کے تمام اسکول و کالج بند کردیئے ہیں۔ شہر میں تمام دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔ 7 بجے کے بعد تمام دکانداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر خرید و فروخت کے لئے آنے والے صارفین کے مابین فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ایک گول دائرہ بنائیں ۔ گاہکوں کو سینیٹائزر فراہم کیا جائے ۔بغیر ماسک کے دکانوں پر نہ جائیں، بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کریں ۔ورنہ میونسپل کارپوریشن اور پولس انتظامیہ کی جانب سے جرمانہ عائد کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بغیر کسی وجہ کے عام جگہوں پر جانا، گھومنا پھرنا ممنوع ہوگا ۔ اسی طرح عیدگاہ میدان جیسی جگہوں پر ہجوم نہ کریں۔ پھیری کرنے والے سبزی فروش اپنی گاڑیوں پر آنے والے گاہکوں کے مابین فرق پیدا کردیا۔ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے ہر 6 فٹ کے فاصلے پر دائرہ بنا کر گاہکوں کے لئے خرید و فروخت کریں۔ اگر کسی میں کوئی بیماری ہے تو اسے نظرانداز کیے بغیر ، فوری طور پر اسپتال جائیں اور اپنا علاج کروائیں۔ ریاستی حکومت کو دی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے اور پولس انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرنا چاہئے ۔اپنے آپ کو کورونا جیسی بیماری سے بچائیں اور اپنے اھل و آیال کو بھی بچائیں۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے جاری کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com