دردناک سڑک حادثہ میں میاں بیوی سمیت معصوم بچہ ہلاک، شیخ آصف کی قیادت میں ممبئی ۔آگرہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا اندولن، گھنٹوں ٹریفک جام
منماڑ چوپھپلی سے لیکر چالیس گاؤں پھاٹا کے آگے ہوٹل فوڈ ولیج تک جگہ جگہ احتیاطی جملوں بھرا سائن بورڈ لگایا جائے،شہر کے داخلی مقامات پر مالیگاؤں کے نام کا بورڈ آویزاں کیا جائے، ہوٹل شالیمار ،گرنا بریج ۔سوند گاؤں پھاٹا ،مالدہ ،پوار واڑی ،درے گاؤں ،اسٹار ہوٹل ،چالیس گاؤں پھاٹا تک بریکر بنایا جائے، ہائی ماسٹ لائٹ لگایا جائے، انڈر گراؤنڈ سب وے کی صاف صفائی کرتے ہوئے اس راستے کو جاری کیا جائے ۔اور ان پندرہ کلو میٹر کے نیشنل ہائی وے پر سروس روڈ بنائی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ تمام مطالبات 8 روز کے اندر اندر شروع کئے جائیں ورنہ ہم خود جے سی بی مشین لیکر نیشنل ہائی وے کی کھدائی کریں گے۔
مالیگاؤں:10 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سے گزرنے والے نیشنل ہائی وے پر آئے دن ہورہے حادثات سے یہاں کی عوام میں شدید بی چینی پائی جارہی ہے ۔ابھی دو روز قبل ہی فیضی اقبال احمد نیشنل ہائی وے چوپھپلی کے قریب حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے اور یہ خبر کا غم ابھی ہلکا بھی نہیں ہوا تھا کہ آج 9 فروری کو دوپہر ساڑھے تین بجے کے درمیان نیشنل ہائی وے نمبر تین ممبئی ۔آگرہ روڈ نزد چالیس گاؤں پھاٹا پر درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر سے گزرنے والی ممبئی ۔آگرہ ہائی وے پر واقع چالس گاؤں پھاٹا کے پاس تیز رفتار مال بردار ائیسر گاڑی نے ٹو وہیلر پر سفر کررہے پمپری دیہات (تعلقہ چالیس گاؤں) کو زور دار ٹکر ماری جس کے سبب ٹو وہیلر پر سوار کم عمر بچہ اور میاں، بیوی جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے ۔حاصل اطلاع کے مطابق ٹکر اتنی زور دار کی رہی کہ موٹر سائیکل پر سوار بچہ جھٹکا کھا کر ائیسر گاڑی کے بمپر میں جا پھنسا اور گاڑی کے ساتھ پِس کر ہلاک ہوگیا ۔اس دردناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر حکام کے خلاف سخت ناراضگی جتائی اور مسلسل ایک گھنٹہ تک نیشنل ہائی وے جام کر احتجاج کیا ۔یہاں پولس حکام نے شیخ آصف کو دھرنا ختم کرنے کی گزارش کی لیکن شیخ آصف نے کسی کی نہ سنی اور مطالبہ کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ داران و محصول محکمہ کے ذمہ داران جواب دیں کہ وہ مالیگاؤں میں داخل ہونے والے سرحدی راستہ منماڑ چوپھپلی سے لیکر چالیس گاؤں پھاٹا کے آگے ہوٹل فوڈ ولیج تک جگہ جگہ احتیاطی جملوں بھرا سائن بورڈ لگایا جائے، شہر کے داخلی مقامات پر مالیگاؤں کے نام کا سائن بورڈ آویزاں کیا جائے، ہوٹل شالیمار ،گرنا بریج ۔سوند گاؤں پھاٹا ،مالدہ ،پوار واڑی ،درے گاؤں ،اسٹار ہوٹل ،چالیس گاؤں پھاٹا تک بریکر بنایا جائے، ہائی ماسٹ لائٹ لگایا جائے، انڈر گراؤنڈ سب وے کی صاف صفائی کرتے ہوئے اس راستے کو جاری کیا جائے ۔اور ان پندرہ کلو میٹر کے نیشنل ہائی وے پر سروس روڈ بنائی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ تمام مطالبات 8 روز کے اندر اندر شروع کئے جائیں ورنہ ہم خود جے سی بی مشین لیکر نیشنل ہائی وے کی کھدائی کریں گے اور اسکے ذمہ دار مقامی سرکاری حکام ہونگے ۔اس پر مالیگاؤں شہر کے تحصیلدار نے تیقن دیا ہے کہ ہم آپکے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ضلعی و ریاستی حکام کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو سفارشی لیٹر روانہ کررہے ہیں اور آج سے ہی سرکاری سطح پر کارروائی کی جارہی ہے ۔اسی طرح کل صبح 10 فروری سے جگہ جگہ روڈ کی مارکینگ، کلر پٹّہ، اور بریکر بنانے کے کام کو آغاز کریں گے لہذا آپ اس دھرنا اندولن کو ختم کریں ۔اس تیقن کے بعد شیخ آصف نے کہا کہ اب لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی شہر کی عوام کی اتنی سستی نہیں ہے کہ حکام کی غفلت کے سبب ہمارے شہر کے افراد یوں ہی حادثات کے شکار ہوتے رہیں اس لئے سرکاری انتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھائے ورنہ سخت نتائج کا سامنا کرنے کے تیار رہیں ۔اس دھرنے اندولن میں شیخ آصف، شکیل جانی بیگ ،عبدالطیف باغبان ،اجو لہسن والا ،فیروز گولڈن سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔تقریبا ایک گھنٹہ چلی اس اندولن کے سبب ہائی وے پر ٹریفک کا اژدھام دیکھا گیا اور گھنٹوں ٹریفک پولس انتظامیہ کو ڈیوٹی انجام دینا پڑی ۔اس حادثے پر تعلقہ پولس اسٹیشن نے حادثاتی اموات کا کا کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری کردی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com