تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی کو پانی دیئے جانے کے خلاف اعلان جنگ ، عوامی دباؤ اور قانونی لڑائی کے لئے مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کو تیار رہنا ہوگا
مفتی اسماعیل کی سرپرستی میں غیر فرقہ پرست جماعتوں کے اتحاد سے مہا گٹھ بندھن بنایا جائے گا : مستقیم احمد
آصف شیخ کے لئے جنتادل کے دروازے کھلے ہے : شان ہند نہال احمد
مالیگاؤں: 10 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ملکیت والے تلواڑہ ڈیم کا پانی دابھاڑی کو دیئے جانے کے خلاف شہر کی تمام سیاسی جماعتوں اور مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کو ایک پلیٹ فارم پر آکر احتجاج کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کو بروقت پانی حاصل ہو سکے اور اسکے لئے ہم کارنر میٹنگیں لیکر عوامی بیداری کو مظبوط بنائیں گے ، اسکے علاوہ تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی تک جانے والی غیر قانونی پائپ لائن کے کاموں کی انجام دہی کرنے والے آفیسران و ملازمین پر مقدمہ درج کیا جائے اسطرح کا اظہار اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شان ہند نہال احمد نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے کئی علاقے پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہے اور پورے شہر میں ایک روز ناغہ سے پانی فراہم کیا جارہا ہے اسکے باوجود بھی شہر کا پانی دابھاڑی کو کیوں دیا جارہا ہے؟ برسر اقتدار گروپ پر الزام لگاتے ہوئے جنتادل کے سیکریٹری مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار کے لئے شیوسینا کی حمایت حاصل کی اور انھیں پانی فروخت کرنے کا گھناؤنا کام کیا ، موصوف نے کہا کہ دھباڑی کو پانی دینے کے غیر انسانی فیصلے کے خلاف شہر کی عوام کو سخت تحریک کیلئے تیار رہنا ہوگا اور تحریک ہی عوام دباؤ کا واحد راستہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ مالیگاؤں کے پانی کے لئے اعلان جنگ کر دینا چاہئے ورنہ مستقبل میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے اس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ بھی رد کرنے کا ہم نے مطالبہ کیا لیکن کمشنر نے اسے چالاکی سے آربی ٹریشن میں داخل کردیا، ہم نے بھی اربیٹریشن میں حصہ لینے کی عرضداشت داخل کی ہے ، مستقیم احمد نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم ہائی کورٹ کا راستہ اختیار کرینگے ۔ موصوف نے کہا کہ گھرپٹی سروے نجی کمپنی کے ذریعے کرائے جانے کے خلاف عوامی بیداری شروع کی جائے گی اور جنتادل سیکولر و متحدہ محاذ مذکورہ بالا تمام مطالبات کیلئے مظبوط لڑائی کے لئے تیار ہیں اس پریس کانفرنس میں مفتی اسماعیل قاسمی کی غیر حاضری کے سوال پر مستقیم احمد نے کہا کہ وہ مہا گٹھ بندھن کے سرپرست ہے اور مہا گٹھ بندھن میں کوئی پھوٹ یا انتشار نہیں ہے۔ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ مہاگٹھ بندھن کا قیام کیا جائے گا اور اسکے سرپرست بھی مفتی اسماعیل ہی ہونگے ۔کیا مہاگٹھ بندھن میں مجلس اتحادالمسلمین کو شامل کیا جائے گا اس سوال پر مستقیم احمد نے کہا کہ سیکولر نظریات کی سیاسی جماعت اور غیر فرقہ پرست جماعت کو مہا گٹھ بندھن میں شامل کیا جائے گا۔مجلس پر فرقہ پرست جماعت کا لیبل لگا ہوا ہے تو اسے بھی گٹھ بندھن میں لیا جائے گا؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ محاذ کے ذمہ داران طے کرینگے کے مجلس فرقہ پرست جماعت ہے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ جب متحدہ محاذ کے کارپوریٹر ہی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی سے ناراض ہیں تو مہا گٹھ مضبوط کیسے بنے گا؟ اس پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم رائے عامہ ہموار کررہے ہیں اور سب کو ساتھ لیکر جنتا دل کے تعاون سے ایک مہا گٹھ بندھن بنائیں گے ۔کارپوریٹر اعجاز بیگ اور ڈاکٹر شفیق احمد انصاری نے خود متحدہ محاذ کے صدر مفتی اسماعیل پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں تو کیا وہ صحیح ہیں؟ اس پر موصوف نے کہا کہ یہ جواب تو وہ خود ہی بتا سکے گے ۔اسکے علاوہ سوال کیا گیا کہ کانگریس کے مقامی سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے تو کیا اب جنتادل شیخ آصف کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے گی؟ اس پر شان ہند اور مستقیم احمد نے کہا کہ جنتا دل کے دروازے شیخ آصف سمیت ہر سیکولر عوام کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ خلیل انصاری ، کارپوریٹر کلیم دلاور ،کارپوریٹر اعجاز بیگ ، کارپوریٹر امانت اللہ پیر محمّد ، کارپوریٹر زاہد جمن ، کارپوریٹر ڈاکٹر شفیق انصاری ، کارپوریٹر منصور شبّیر ، کارپوریٹر عبدالباقی ، اطہر حسین اشرفی ، رضوان سر ، رشید یولے والے سمیت جنتادل سے جڑے ہوئے دیگر ورکر و ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com