کورونا کے اختتام تک گریجویشن کے امتحانات آن لائن طریقہ سے منعقد کئے جائیں گے : اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے وزیر اودئے سامنت نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا
ناندیڑ : 14 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے کرونا کے اختتام تک یونیورسٹی کے آن لائن اور آف لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہذا طلباء اپنی پسند کے مطابق امتحان دے سکتے ہیں ۔اسطرح کا اعلان اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر مملکت اوئے سامنت نے ناندیڑ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔موصوف نے کہا کہ ریاست میں 269 پرنسپلوں کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔ اور یونیورسٹیوں میں 48 خالی آسامیاں پر کئے جائیں گے۔ سوامی رامانند تیرتھ یونیورسٹی میں تربیتی مرکز ، چھترپتی شیواجی مہاراج پریکٹس سینٹر ، ڈاکٹر شنکرراؤ چوہان اسٹڈی کمپلیکس جلد ہی کیمپس میں قائم کیا جائے گا۔اودئے سامنت نے کہا کہ ناندیڑ ، ممبئی ، ناگپور ، امراوتی ، پونے اور اورنگ آباد یونیورسٹیوں میں پربھوشنکر اسٹڈی سینٹرز کے قیام کے لئے 25 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com