وزارت شہری ترقیات کا اہم فیصلہ ؛ 1500 اسکوائر فٹ تک گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں :ایکناتھ شندے
اورنگ آباد :14 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر سرکار کے وزارت شہری ترقیات نے عوامی مفاد میں فیصلہ لیتے ہوئے مزید ایک قدم ریاستی ترقی کی جانب بڑھایا ہے ۔ اب عوام کو اپنا گھر تعمیر کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن سے کسی طرح کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔اسطرح کا اظہار آج اورنگ آباد میں وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔موصوف نے کہا کہ 1500 اسکوائر فٹ تک گھر کی تعمیر کے لئے کارپوریشن سے اجازت نامہ کی بندش کو ختم کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 2020 تک گھر کی تعمیر کے لئے میونسپل کارپوریشن سے باندھ کام پرمیشن لینا ضروری تھا ۔لیکن اب پالیسی تبدیل کی جارہی ہے ۔ایکناتھ شندے نے کہا کہ 3000 اسکوائر فٹ کی قطعہ اراضی پر گھر کی تعمیر کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن سے اجازت نامہ عریضہ داخل کرنے کے دس دنوں بعد حاصل ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی عوام کو سہولت ہوگی اور ریاست جھونپڑی سے نکل کر اچھے مکانات کی تعمیر میں تبدیل ہوتا جائے گا جوکہ ترقی پذیر مہاراشٹر کی علامت ثابت ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com