شیخ آصف کو شیو سینا اور این سی پی میں جانے کی تجاویز، لیکن........ مالیگاؤں کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی کے لئے جو پارٹی تیقن دیگی اس پارٹی میں شمولیت کو اول دیا جائے، 21 رکنی کمیٹی کی تشکیل


شیخ آصف کو شیو سینا اور این سی پی میں جانے کی تجاویز، لیکن........ 

مالیگاؤں کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی کے لئے جو پارٹی تیقن دیگی اس پارٹی میں شمولیت کو اولیت دیا جائے، 21 رکنی کمیٹی کی تشکیل

شہر کے سرکردہ تعلیمی ، سماجی  ،مذہبی ،تجارتی اور صنعتی شخصیات کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ 

مالیگاؤں : 13 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک طرف جہاں آصف شیخ نے عوامی رابطہ بڑھاتے ہوئے راۓ مشورہ طلب کرنے کارنر میٹنگوں کا سلسلہ دراز کیا ہے وہیں آصف شیخ نے شہر کے تین سو سے زائد سرکردہ افراد سے راۓ مشورہ طلب کرنے کے لئے سرکردہ افراد کے مخصوص مشوراتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت ارم پری پرائمری و پیر محمّد پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر مختار قریشی سر نے انجام دی ، اس مشوراتی اجلاس میں تعلیمی ، سماجی ، ادبی ، تجارتی ، صنعتی و مذہبی افراد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مفید مشورہ سے  نوازہ ، اس اجلاس میں شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت میں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا اسی روز سے کانگریس کے اعلیٰ لیڈران نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں عارف  نسیم خان ، بالا صاحب تھورات نے بھی مجھے سمجھانے کی کوشش کی تب میں نے کہا کہ اب جو بھی فیصلہ ہوگا عوامی راۓ مشورہ کے بعد ہی ہوگا۔ اسی طرح شیخ آصف نے کہا کہ اگلے دن سے شیوسینا ، این سی پی اور ونچت بھوجن اگھاڑی سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت ہونا موصول ہوئی اور اخبارات کے ذریئے مقامی پارٹیوں نے بھی اپنی اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی لیکن میں نے انھیں ہاں یا نہ میں کوئی جواب نہیں دیا بلکہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ عوام کی راۓ سے ہی ہوگا۔  شیخ آصف نے کہا کہ آج اس مشوارتی اجلاس میں شہر کی باصلاحیت اور اپنے آپ میں ایک انجمن رکھنے والی شخصیات سے راۓ طلب کی جارہی ہے جنکا مشورہ یقینا شہر کی ترقی کے لئے کارگر ثابت ہوگا ، اس پروگرام میں مشورہ سے طے کیا گیا کہ شہر کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ایک ڈرافٹ تیار کیا جائے جس میں اسکول ، کالج ، اسپتال ، بنکروں کے مسائل ، مزدوروں کے مسائل اور عوامی و بنیادی کے حل کا ذکر شامل کیا جائے اور جو سیاسی جماعت ان مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراۓ اس پارٹی میں شیخ آصف کو شمولیت اختیار کرنا چاہئے اس بیچ شیوسینا ، این سی پی میں شمولیت کے مشورہ سے نوازہ اس درمیان اکثریت نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں جانے کا مشورہ دیا تو کچھ افراد نے فیصلہ شیخ آصف پر چھوڑ دیا ، شہر کی ترقی کیلئے 21 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو چارٹرڈ پلان تیار کرتے ہوئے اسے حتمی شکل دے گی، جو پارٹی مالیگاؤں شہر کے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرے تب جاکر شیخ آصف شہریان کے ساتھ کسی پارٹی شمولیت اختیار کرینگے ۔ اس پروگرام میں نسیم سیٹھ راکیل والے ، عارف عبّاس ، شفیق سنتوش ، ساجد انصاری ، ہارون عاشق علی ، مولانا ایوب قاسمی ، عبدالرحیم ریلیبل ، عارف تلاٹھی ، قریشی افضل محبوب، شکیل جانی بیگ ، نہال دانے والا ، جعفر سیٹھ پان والے ، اشفاق لال خان سر ،شکیل فیضی ، افتخار پہلوان ، رضوان عبدالمطلب ، شفیق انجم سیٹھ ، عتیق بیٹری والا ، ساجد بیسٹ آئی ٹی ، راشید پٹھان سر ، نعیم سر ، رفیق ٹاٹا ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ، مزمل پاٹنے والا ، اشفاق انصاری سر ،ثاقب نوری ، قریشی ظفر اللہ پہلوان ، خالد معین ، فہیم باکسر سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے