(فوٹو کریڈٹ :پریم ناتھ پانڈے)
امراوتی میں 28 فروری تک کرفیو کا نفاذ، 76 اسٹوڈنٹس کی رپورٹ کورونا مثبت، عوامی سرگرمیوں پر پابندی، اسکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ: ضلع کلکٹر سیلش نول
مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، ناگپور میں ایک روز میں 500 مریضوں کی نشاندہی سے تشویش
امراوتی /وردھا :13 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی وباء پھیل رہی ہے ۔گزشتہ 12 فروری بروز جمعہ کو ناگپور شہر میں ایک دن میں 500 سے زائد کورونا مریضوں کی نشاندہی ہونے سے انتظامیہ میں ہڑکم مچ گئی ہے ناگپور میں گزشتہ چار دنوں میں 13 سو کورونا مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے ۔اطلاع کے مطابق ان مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں داخل علاج کروایا گیا ہے اس بات کی اطلاع ذرائع سے موصول ہوئی ہیں ۔وہیں آج 13 فروری کو ہی مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے سے ضلع انتظامیہ حرکت میں آئی ہے ۔ملی تفصیلات کے مطابق امراوتی ضلع میں یکم فروری سے اب تک مسلسل کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اطلاع کے مطابق ہنگانگھاٹ میں زیر تعلیم اسکول میں 76 بچوں اور ایک اسٹاف ممبر کی کورونا جانچ مثبت پائے جانے سے آج ضلع کلکٹر کی جانب سے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے ۔وردھا کلکٹر نے 28 فروری تک اسکول کالج کو بند رکھنے کا حکم صادر کیا ہے تو وہیں امراوتی کمشنر نے بھی اسکول کالج کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔صرف دسویں اور بارہویں جماعت کو کورونا کی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔امراوتی میں 12 دنوں میں 2632 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ گزرے تین دنوں میں 1043 کورونا مریضوں کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے ۔کرفیو میں دکانیں کھلی رکھنے کی جہاں اجازت دی گئی ہیں وہیں بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔بازار اور عوامی سرگرمیوں میں ہجوم پر پابندی عائد کرتے ہوئے پانچ افراد کی اجازت دی گئی ہے ۔ضلع کلکٹر نے سیاسی، مذہبی اور تعلیمی و عوامی سرگرمیوں پر روکنے لگا دی ہے ۔امراوتی ضلع میں 28 فروری تک اسکول، کالج، ٹیوشن اور دیگر عوامی ہجوم والی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com