ممبئی ۔آگرہ نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثات کی روک تھام اور منماڑ چوپھلی تا چالیس گاؤں پھاٹا تک سہولیات فراہمی کیلئے حکام کو دس دنوں کا الٹی میٹم، ورنہ سخت تحریک ‏


ممبئی ۔آگرہ نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثات کی روک تھام اور منماڑ چوپھلی تا چالیس گاؤں پھاٹا تک سہولیات فراہمی کیلئے حکام کو دس دنوں کا الٹی میٹم، ورنہ سخت تحریک

 نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساڑونکے اور ضلع کلکٹر سے آصف شیخ کی ملاقات و سات نکاتی مکتوب پیش

مالیگاؤں :12 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیشنل ہائی وے نمبر تین جو کہ شہری حدود سے گزرتا ہے اس روڈ پر منماڑ چوپھلی سے لیکر چالیس گاؤں پھاٹا تک سڑک حادثات ہوا کرتے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی جارہی ہے ۔اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساڑونکے اور ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ملاقات کرتے ہوئے سات نکاتی مطالباتی میمورنڈم پیش کیا ہے۔جس میں شیخ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ منماڑ چوپھلی سے لیکر چالیس گاؤں پھاٹا کے درمیان بنائے گئے تمام اسپیڈ بریکر خستہ حال ہوچکے ہیں انکی دوبارہ تعمیر کی جائے، سوند گاؤں پھاٹا کے پاس سب وے راستہ (انڈر گراؤنڈ راستہ) خراب ہوگیا ہے اسکی فوری درستی کی جائے، اسی روڈ پر لبیک ہوٹل کے پاس مالدہ شیوار کے لئے نیا سب وے (انڈر گراؤنڈ راستہ) تعمیر کیا جائے، اسٹار ہوٹل کے پاس راستہ کے دونوں جانب ہائی ماسٹ اسٹریٹ لائٹ لگایا جائے، درے گاؤں کے پاس زیر التوا سروس روڈ کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور کام کیوں شروع نہیں ہورہا ہے اسکا خلاصہ کیا جائے، دھولیہ سے مالیگاؤں کی سمت آنے والے راستے پر بڑے ڈیجیٹل بورڈ نیشنل ہائی وے پر لگایا جائے۔ اسی طرح چالیس گاؤں پھاٹا پر ہائی ماسٹ اسٹریٹ لائٹ اور سروس روڈ کی درستی کا کام فوری کیا جائے ۔اسکے علاوہ منماڑ چوپھلی سے لیکر چالیس گاؤں پھاٹا کے درمیان تمام راستوں پر اسٹریٹ لائٹ کا نظم کیا جائے ۔شیخ آصف نے مذکورہ حکام کو انتباہ دیا کہ ان دس دنوں میں کام نہیں ہوتا ہے تو نیشنل ہائی وے روڈ پر راستہ روکو اندولن لیا جائے گا اور جے سی بی سے روڈ پر گڑھا کردیا جائے گا اور حکومت کے پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف شکایت بھی درج کروائی جائے گی ۔اس مکتوب کی کاپی مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ ضلع کلکٹر ناسک ،پرانت آفیسر مالیگاؤں ،تحصیلدار مالیگاؤں، شہراے ایس پی ،تعلقہ پولستانی انچارج کے ساتھ ساتھ پوار واڑی پولس انچارج کو روانہ کی گئی ہے ۔خیال رہے کہ ان مطالبات کی یکسوئی کے لئے گزشتہ روز ایک گھنٹے کا علامتی دھرنا اندولن بھی شیخ آصف نے کیا تھا جسکے بعد سے ہائی وے پر اسپیڈ بریکر بنانے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔اس وفد میں شکیل جانی بیگ، اسلم انصاری ،وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے