واشنگٹن میں حالات کشیدہ، توڑ پھوڑ اور فائرنگ سے کئی افراد ہلاک، جوبائیڈن نے ہنگامہ آرائی کو غداری قرار دیا ‏

واشنگٹن میں حالات کشیدہ، توڑ پھوڑ اور فائرنگ سے کئی افراد ہلاک، جوبائیڈن نے ہنگامہ آرائی کو غداری قرار دیا 

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس جتایا 

واشنگٹن : 7 جنوری (ایجنسی/بیباک نیوز اپڈیٹ )امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنے والے ٹرمپ حامیوں نے کیپٹل ہل کانگریس عمارت میں دھوا بول دیا جس سے یہاں کے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔پورے واشنگٹن میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔گولیاں چلنے اور توڑ پھوڑ سے امریکی ایوان کی دنیا بھر میں بدنامی ہورہی ہے ۔امریکہ کی صورت حال قابو میں ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق واشنگٹن میں صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیقی اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ہنگامہ کیا۔ٹرمپ حامیوں کے ہجوم نے امریکی کیپیٹل ہل عمارت کے باہر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس دوران ڈرمپ حامیوں اور پولس کے بیچ جھڑپ ہوئی۔جس میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اس معاملے میں 13 افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے۔پولیس نے کچھ ہتھیار بھی ضبط کیے ہیں۔اس معاملے کی چہار جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔امریکی الیکٹیڈ صدر جو بائیڈن نے امریکی کیپیٹل ہل میں ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کو غداری قرار دیا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکہ میں جاری ہنگاموں کے درمیان ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ہے ، ''واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے فسادات اور تشدد کے بارے میں موصول اطلاعات کے بعد میں بہت پریشان ہوں۔'' انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پر امن منتقلی ہونی چاہئے۔ غیر قانونی احتجاج جمہوری عمل کو متاثر نہیں کرسکتے ہیں۔
ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے امن کی اپیل کی ہے۔حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ روانہ کردیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری نے ٹویٹ کیا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر نیشنل گارڈ اور سینٹرل سیکیورٹی فورس کے دیگر اہلکار روانہ کردیئے گئے ہیں۔ ہم تشدد کے خلاف اور امن برقرار رکھنے کے لئے صدر کی اپیل کا اعادہ کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے