ہرن اور مور کے شکار و گوشت کی فروختگی پر محکمہ فاریسٹ کی بڑی کارروائی بیلباغ سے ملزم مدثر احمد عقیل احمد گرفتار، سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج مالیگاؤں : 30 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فارسٹ (ACF) مالیگاؤں کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بیل باغ، چونا بھٹی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ وہاں سے چِنکارہ ہرن اور مور کا گوشت فروخت کے لیے رکھنے کے جرم میں مدثر احمد عقیل احمد نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جانور کی شکل میں ایک نر چنکارہ ہرن کا گوشت (سر کے ساتھ) اور 2 مردہ مور۔اسلحہ میں بلیٹ 0.22 بور کے 19 خالی کارتوس، 18 زندہ کارتوس، ایک چھرا (سرا) اور ایک چاپر۔ سمیت دیگر سامان میں ایک گھڑی، دو موبائل فون، ایک دوربین اور ایک بیٹری۔ ضبط کی گئی ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی پر وائلڈ لائف کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وائلڈ لائف (پروٹیکشن) ایکٹ 1972: دفعات 2, 9, 39, 40, 44, 48, 49(B), 50, 51, 52, اور 57۔اور آرمز ایکٹ 1959: دفعات 3, 4, 25, 5, 6, 26, اور 27۔ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کارروائی انجام دین...
جنم داخلہ معاملہ :چار ملزمین کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور، مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی جدوجہد کارگر مالیگاؤں : 17 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 103 کے تحت ملزم بنائے گئے چار ملزمین کی آج بروز جمعہ 17 اپریل کو ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔اس طرح کی اطلاع مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ مہیندر نے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی ایماء پر ملزمین کی پیروی کی ۔آج بامبے ہائی کورٹ میں جنم داخلہ معاملہ میں ملزمین بنائے گئے افراد کی ضمانت کے متعلق سماعت ہوئی ۔عدالت میں مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ مہیندر نے سماعت میں حصہ لیتے ہوئے مدلل دلائل پیش کئے جسے عدالت نے قبول کر ملزمین کی ضمانت منظور کردی ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے مزید بتایا کہ جنکی ضمانت منظور ہوئی ہے ان کے نام مفتی آصف انجم، صغیر سر، بھگیرت اور مہاجن ہیں جو مہینوں سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں لیکن مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی جدوجہد سے اب انہیں ج...
بڑی خبر!5 مئی کو 12ویں اور 15 مئی سے قبل دسویں کے نتائج! متوقع تاریخ ظاہر اب مارک شیٹس پر طلباء کی تصاویر اور QR کوڈ،گیارہویں جماعت میں داخلے کا آغاز 17 مئی سے پونہ : 28 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) 12ویں جماعت کے طلباء کے امتحانات 10 فروری سے 11 مارچ تک اور دسویں جماعت کے طلباء کے امتحانات 20 فروری سے 18 مارچ تک منعقد ہوئے، تمام طلباء کی جوابی پرچوں کی تصدیق مکمل کر کے نمبرات بھی مرتب کر لئے گئے ہیں۔اس تناظر میں بورڈ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان 5 مئی تک اور دسویں جماعت کے طلباء کے نتائج کا اعلان 15 مئی سے پہلے کر دیا جائے گا۔ بہت سے لوگ جنہوں نے کلاس 10-12 کے امتحانات پاس نہیں کیے ہیں وہ جعلی مارک شیٹ اور بورڈ سرٹیفکیٹ تیار کرنے کے لیے بورڈ کے لوگو کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن، اب اس طرح کی بددیانتی ہمیشہ کے لیے بند ہونے والی ہے۔ اس کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن مارک شیٹ اور بورڈ سرٹیفکیٹ الگ الگ نہیں بلکہ ایک صفحے پر فراہم کرے گا۔ اس پر متعلقہ طالب علم کی تصویر ہوگی۔ اس کے علاوہ اس پر ایک QR کوڈ...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com