پاورلوم صنعت پر آئی مندی و سوت کے دام میں اضافہ کو روکنے کے لئے سرکارٹیکسٹائل انڈسٹری و وزارت مالیات کے ساتھ ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے

پاورلوم صنعت پر آئی مندی و سوت کے دام میں اضافہ کو روکنے کے لئے سرکارٹیکسٹائل انڈسٹری و وزارت مالیات کے ساتھ ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے


بنکروں اور مزدوروں سمیت مالیگاؤں شہر میں معاشی بحران ختم کرنے وزیر مالیات اجیت پوار سے آصف شیخ کی ملاقات ،اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوگا

ممبئی : 7 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) پوری ریاست میں تقریبا 5 لاکھ سادے (پلین) پاورلوم اور 25،000 آٹو میٹک پاورلوم مشینیں جاری ہیں۔ یہ سارے پاور لوم عام لوگوں کے لئے سستے داموں میں کپڑے تیار کرتے ہیں۔ پاورلوم کا یہ کاروبار گذشتہ کئی مہینوں سے شدید زوال کا شکار ہے۔ سوت کے دام اسمان کو چھو رہے ہیں ۔سوت بہت مہنگا ہوگیا ہے ۔مہنگے داموں سوت خریدنے اور سستے داموں کپڑا فروخت کرنے سے لاکھوں کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جس کے سبب مالیگاؤں میں پاور لوم کا کاروبار شدید متاثر ہوچکا ہے۔ پاورلوم کاروبار مالیگاؤں شہر کا بنیادی کاروبار ہے اور اس شہر کی 75 فیصد آبادی کا انحصار پاورلوم کاروبار پر ہے ، لہذا ہر قسم کے چھوٹے اور بڑے کاروبار چلانے والے شہریوں کو بھی بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صنعت سے جڑے مزدوروں کو بھی موجودہ صورتحال کی مار جھیلنا پڑ رہی ہے ۔اگر شہر کا پاورلوم بند پڑگیا تو شہر بند ہوجائے گا اور غریب مزدوروں کو معاشی پریشانی کا خطرہ لاحق ہے،پہلے سے لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے مزدوروں کو بھکمری کی نوبت درپیش ہیں ۔اس لئے مہاراشٹر حکومت اور وزارت مالیات سے درخواست ہے کہ سوت کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کریں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری محکمہ کو مذکورہ بالا نازک صورتحال پر قابو پانے میں مدد کریں۔ اسطرح کا ایک تفصیلی مطالباتی مکتوب مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ریاست کے وزیر مالیات اجیت پوار سے کیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ شعبہ مالیات کے وزیر اجیت پوار کو اختیار ہے کہ وہ ریاست کی معاشی صورتحال پر نظر رکھ عوام اور تاجروں کو ہوریے نقصان سے بچا سکے ۔اس ضمن شیخ آصف نے کہا کہ جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے تب وزیر مالیات اجیت پوار یقین دہانی کرائی کہ پاورلوم انڈسٹری اور ٹیکسٹائل محکمہ سے تبادلہ خیال کے بعد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کر اس مسئلے کو حل کیا جائے گا ۔وہیں وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کے بھیونڈی دورہ پر ہونے کے سبب شیخ آصف نے فون پر گفتگو کی اور میمورنڈم دیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ جلد ہی پاورلوم صنعت سے وابستہ بنکروں و مزدوروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ اس وفد میں کارپوریٹر فاروق فیض اللہ ،ایم ایم خان، فرحان شیخ، رئیس احمد بلال صدر، انیس خان وغیرہ موجود تھے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں مزید خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے