سوت کے دام میں گرانی، پاورلوم صنعت کو بحرانی کا سامنا ،8 جنوری کو تمام بنکر تنظیموں کی جنرل میٹنگ
پاورلوم صنعت کو مستحکم رکھنے کے لئے لائحہ عمل طئے ہوگا، میٹنگ میں شرکت کی گزارش
مالیگاؤں : 6 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) لاک ڈاؤن (جون 2019)میں پاور لوم جاری ہونے سے لیکر اب تک پی سی، کاٹن سوت اور روٹو یارن کے بھاؤ میں آج تک کی سب سے بڑی تاریخی تیزی دیکھنے کو ملی ۔کاٹن کی مانگ میں 60 فیصد اضافہ ہوا تو پی سی 124 فیصد بڑھا اور روٹو میں بھی 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔اس تناظر کو دیکھتے ہوئے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد سوت کے دام میں آئی سونامی کو روکنے کے لئے مالیگاؤں کے بنکر ایک جٹ ہو کر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں انہوں نے کمر کس لی ہے کہ اب حالات کا مقابلہ کیا جائے ۔اور اس سلسلے میں گزشتہ شب فلاحِ امت میں پاور لوم سے منسلک تمام تنظیموں اور شہر کے 100 سے زائد سرکردہ بنکروں کی ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ہوا اور موجودہ پاور لوم کے دگرگوں حالات پر گفتگو کی گئی جس میں طئے پایا کہ 8 جنوری بروز جمعہ کو شب 9 بجے حبیب لانس میں 80 فٹی روڈ پر مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم مالکان کی ایک ہنگامی و فیصلہ کن میٹنگ کا انعقاد ہوگا جس میں رائے لی جائے گی کہ پاورلوم کو کتنے دنوں تک بند رکھا جائے یا پھر کس طرح چلایا جائے اس بارے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے؟ اسکا فیصلہ کیا جائے گا ۔بنکر تنظیموں اور آل مالیگاؤں پاورلوم اسو سی ایشنس نے تمام چھوٹے بڑے پاورلوم مالکان سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔تادم تحریر سوت کے دام میں اضافے کا سلسلہ دراز ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com