آزاد میدان دھرنے میں برقعہ پوش معلمات کی شرکت سے برادران وطن مظاہرین میں جوش و خروش۔تین فروری تک سرکار نے مثبت فیصلہ نہیں لیا تو تحریک میں شدت، مالیگاؤں کے اساتذہ کی ممبئی سے واپسی ‏


آزاد میدان دھرنے میں برقعہ پوش معلمات کی شرکت سے برادران وطن مظاہرین میں جوش و خروش

تین فروری تک سرکار نے مثبت فیصلہ نہیں لیا تو تحریک میں شدت، مالیگاؤں کے اساتذہ کی ممبئی سے واپسی 
ممبئی :31 جنوری (نامہ نگار) آزاد میدان ممبئی میں جاری نان گرانٹ اساتذہ کے دھرنے میں جہاں ریاست بھر سے اساتذہ کرام اور معلمات شرکت کررہے ہیں وہیں اس مرتبہ مالیگاؤں شہر سے ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر بھر سے ان بیس سالوں میں پہلی مرتبہ کسی تعلیمی دھرنے میں ممبئی آزاد میدان پہنچنے والی مسلم برقع پوش معلمات نے اپنی شرکت درج کروائی ہے ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سے نان گرانٹ طرز پر تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ معلمات بھی نان گرانٹ طرز پر پڑھا رہی ہیں اور آزاد میدان دھرنے میں مالیگاؤں شہر کی اردو اسکولوں میں پڑھانے والی خواتین ٹیچر نے برقع پہن کر دھرنے میں شرکت درج کروائی جس کے سبب یہاں برادران وطن غیر مسلم مظاہرین نے جوش و خروش سے مسلم خواتین کا استقبال کیا اور ہمت و حوصلہ افزائی کی ۔جب نماز کا وقت آیا تو برقع پوش معلمات نے نماز ادا کی اسی وقت دوران نماز دھرنے میں شامل غیر مسلم مظاہرین نے کچھ وقت کے لئے نماز کے احترام میں دھرنا کو روک دیا اور ادب سے کھڑے رہیں ۔یہاں مالیگاؤں کی معلمات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مالیگاؤں سے گئے وفد نے شہر واپسی کرلی ہے ایک دو روز میں سرکار کچھ مثبت فیصلہ نہیں لیتی ہے تو تحریک مزید سخت کئے جانے کا اعلان مہاراشٹر راجیہ نان گرانٹ کرتی سمیتی نے کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے