ٹیسٹو فو کوئز کمپیٹیشن کے 6 ہزار سے زائد فارم تقسیم، دس ہزار کا نشانہ مکمل کرنے کا عزم، فارم جمع کرنے کی معیاد 25 فروری متعین
انصار جماعت خانہ گراؤنڈ میں تقریب تقسیم انعامات، 60 سے زائد بڑے اعزاز سے حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان
پریس کانفرنس میں ٹیسٹو فو کوئز پروگرام کمیٹی کی پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں : 3 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) سن 2013 سے شہر میں رزوق حلال کی جستجو میں اپنی شناخت قائم کرنے والی شخصیت اجمل خان کی قیادت میں ٹیسٹو فو کمپنی کی بنیاد ڈالی گئی اور اب تقریباً 8 سالوں کے طویل عرصے میں کمپنی نے شہر ہی نہیں بلکہ بیرون شہر، بیرون ریاست اور ہندوستان کے باہر بھی مالیگاؤں کا نام روشن کر ایک مقام بنایا ہے اسطرح کی تفصیلات آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے سے کمپنی کے مالک اجمل خان نے دی اور کہا کہ ہم نے پہلے کوالٹی طئے کیا پھر بعد میں کوانٹیٹی پر دھیان دیا اور آج الحمدللہ ٹیسٹو فو کمپنی کے پروڈکٹ کے معیار نے ہمیں کامیابی حاصل کروایا ہے ۔موصوف نے ٹیسٹو فو کوئز پروگرام کا ٹائم شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے تمام سینٹر پر 25 فروری تک کوئز کے فارم جمع کروانا ضروری ہے ۔25 فروری کے بعد سے 26 اور 27 فروری کو ٹیسٹو کمپنی پوار واڑی میں فارم جمع کرنے کا آخری موقع ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ انصار جماعت خانہ گراؤنڈ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوگا ۔پروگرام میں ماسک لگا کر آنا ضروری ہوگا ۔12 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کا داخلہ منع رہیگا ۔اور یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ انعامات کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعے ظاہر کیا جائے گا اول انعام 30 ہزار، دوم 25 ہزار اور سوم انعام 20 ہزار مقرر کیا گیا ہے ۔اسکے علاوہ انعامات میں واشنگ مشین ، کولر، فریج ایل ای ڈی ٹی وی، موبائل فون اور 60 سے زائد بڑے انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔اس پریس کانفرنس میں اخلاق سر نے ٹیسٹو فو کوئز پروگرام کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اغراض و مقاصد پیش کئے ۔پریس کانفرنس میں ذوالفقار انجم بھائی، بابر بھائی سیلسز ایگزیکٹو، مقصود بھائی پروڈکشن مینجر ، سلیمان بھائی ڈسٹریبیوشن مینجر وغیرہ موجود تھے ۔مزید تفصیلات اخبارات کے ذریعہ ظاہر کی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com