آزاد میدان ممبئی میں نان گرانٹ اساتذہ کا دھرنا اندولن جاری،شہر سے مختلف اردو اسکولوں سے اساتذہ نے دھرنے میں شرکت درج کروائی
دھرنا اندولن کے سبب اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر
مالیگاؤں :29 جنوری (نامہ نگار)نان گرانٹ اساتذہ نے ممبئی آزاد میدان میں دھرنا اندولن کا مظاہرہ کیا ۔آج جمعہ 29 جنوری کو مہاراشٹر بھر سے اساتذہ ممبئی دھرنے میں شامل ہوئے ہیں ۔پہلے ہی دھرنے میں سینکڑوں اساتذہ اور معلمات نے اپنی شرکت درج کرتے ہوئے سرکار سے گرانٹ کی حصولیابی کا مطالبہ دہرایا ۔دھرنے میں شامل مظاہرین نے یہاں گرانٹ دو، قانون کے مطابق سو فیصد گرانٹ دی جائے جیسے نعروں سے سرکار کے کانوں تک اپنی بات پہنچانے کا کام کیا ۔اسطرح کی اطلاع ممبئی سے مالیگاؤں وفد کے ذمہ داران نے دی اور بتایا کہ شہر کی مالیگاوں ہائی اسکول، سویئس ہائی، ٹی ایم ہائی اسکول، ثناء ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں سے اساتذہ اور معلمات نے اپنی شرکت آزاد میدان ممبئی دھرنے میں درج کروائی ۔یہ دھرنا نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈیوژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے بینر تلے آزاد میدان میں دیا جارہا ہے ۔اس بے مدت دھرنا اندولن کا پہلا دن کامیاب رہا اس دھرنے میں پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج کے نان گرانٹ، 20 گرانٹ والے اساتذہ شامل ہیں ۔نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈیوژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے ریاستی صدر راہل چندرے ،نائب صدر سیتش چوہان، کارگزار صدر سردھیش کلکرنی، سیکرٹری سچن پگارے کی قیادت میں یہ دھرنا دیا جارہا ہے ۔ مالیگاؤں سے اس دھرنے میں شامل والے اساتذہ میں تسلیم عارف سر، کاشف شکیل سر، شیخ زاہد سر، عبدالباسط سر، فرقان عابد سر، سلمان فاروق سر، قوسین قادری سر، مزمل اختر سر، حامد حسین سر، مدثر سر، شفیق سر، دلدار سر، مبشر سر اور بڑی تعداد میں خواتین ٹیچر کا شامل ہیں ۔خیال رہے کہ شہر کی الگ الگ ہائی اسکولوں میں گزشتہ آٹھ سالوں سے نان گرانٹ طرز پر پڑھانے والے اساتذہ گرانٹ حاصل کرنے کے لئے ممبئی آزاد میدان میں دھرنا دے رہے ہیں تاکہ سرکار جلد از جلد گرانٹ جاری کرے ۔دوسری جانب اساتذہ کی غیر موجودگی کے سبب اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں ۔جس سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔اس جانب حکومت کو توجہ دیکر اساتذہ کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com