گھریلو صارفین اور بنکروں کو بجلی کمپنی پریشان نہ کرے ورنہ سخت تحریک۔پرائیویٹ کمپنی کی تانا شاہی اور زیادتی پر لگام لگانے ناسک چیف ایگزیکٹو انجینئر سے آصف شیخ کی ملاقات


گھریلو صارفین اور بنکروں کو بجلی کمپنی پریشان نہ کرے ورنہ سخت تحریک

پرائیویٹ کمپنی کی تانا شاہی اور زیادتی پر لگام لگانے ناسک چیف ایگزیکٹو انجینئر سے آصف شیخ کی ملاقات


مالیگاؤں : 20 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) : مالیگاؤں میں گھریلو بجلی صارفین کیساتھ ساتھ پاورلوم بنکروں اور مزدوروں کو نجی بجلی کمپنی جان بوجھ کر حراساں کررہی ہے کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکہ میں منظور ایگریمنٹ کے مطابق کمپنی کام نہیں کررہی ہے کمپنی نے عوامی شکایت کیلئے شہر میں نوڈل آفیسر کی نامزدگی بھی نہیں کی ہے پاورلوم کارخانے اور گھریلو صارفین پر پینلٹی لگاکر من مانی رقم وصول کی جارہی ہے پاور بل کی وصولی کے نام پر میٹر ڈسکنکٹ کرنے کی مہم، جبرا نیا میٹر لگایا جارہا ہے اور کبھی بھی دن دن بھر مینٹینس کے نام پر پاور بند کی جارہی ہے اس پورے معاملے پر آصف شیخ رشید نے آج ناسک ضلع چیف ایگزیکٹو انجینئر رنجنا پگارے سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں بجلی کمپنی کیخلاف شکایت کی اور کہا کہ ایگریمنٹ کے مطابق کمپنی کام کرے کمپنی کی من مانی حرکتوں پر لگام لگایا جائے گھریلو بجلی صارفین اور پاورلوم بنکروں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند کی جائے جس پر رنجنا پگارے نے اطمینان بخش تقین دیا اور کہا کہ کمپنی کو دیئے گئے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرنے پر روک لگائی جائیگی اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے کہا کہ اگر کلکتہ پاور سپلائی کمپنی نے شہریان مالیگاؤں کے ساتھ ظلم زیادتی بند نہیں کہ تو آئندہ انوکھی تحریک اور دھرنا آندولن کیا جائیگا، ڈپٹی چیف انجینئر آہیرے اور چیف انجینئر رنجنا پگارے سے مالیگاؤں بجلی کمپنی کی حرکتوں پر لگام لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے