آگرہ روڈ فائرنگ معاملہ میں پانچ افراد گرفتار و پولس تحویل ، پستول، تلوار سمیت 6 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے سامان ضبط
مالیگاؤں :20 جنوری (نامہ نگار) ضلع ایس پی سچن پاٹل ،ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی ،ڈی وائی ایس پی لتا دوندے کی رہنمائی میں مقامی سٹی پولس اسٹیشن کے پی آئی سنجئے مہاجن کی قیادت میں سب پولس انسپکٹر منوہر پگار، رجیندر پاٹل ،آہیرے ،گائکر کے ساتھ سٹی پولس عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل، دو تلوار، ایک چاقو اور ایک دیسی پستول، پانچ موبائل سمیت 6 لاکھ چالیس ہزار تین سو مالیت کے سامان ضبط کئے ۔ان ملزمان کو عدالت میں حاضر کرتے ہوئے پولس کسٹڈی حاصل کی گئی ہے ۔اس طرح کی تفصیل آج پریس کانفرنس میں سٹی پولس اسٹیشن کے پی آئی مہاجن نے دی اور بتایا کہ ابھی بھی اس معاملے میں پانچ افراد فرار ہیں انکی تلاش جاری ہے ۔مزید تفتیش پولس کررہی ہے ۔ان ملزمان پر آرم ایکٹ کے ساتھ آئے پی سی کی قلم 307، 326،323،143،147،148،149،188 کے تحت گناہ داخل کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ شہری حدود میں کرائم کا تناسب بڑھتا جارہا ہے ۔غنڈوں پر سے پولس کی گرفت کمزور ہوتی نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی شہر میں کتا گولی ،نشہ ،تلوار بندوق اور گینگوار کے معاملات رونما ہوریے ہیں ۔پولس انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینا چاہیے تاکہ شہر کا امن قائم رہے سکے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتہ 14 جنوری کو شام چار بجے کے درمیان ہوٹل تاج کے پاس آگرہ روڈ پر ابراہیم خان اسماعیل خان نامی شخص پر فائرنگ کی واردات پیش آئی ۔اس معاملہ میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com