کتا گولی کے ساتھ ہی مالیگاؤں میں ممبئی، ممبرا جیسے علاقوں میں کئے جانے والا خطرناک نشہ کا استعمال ، عوام کا جینا دوبھر
مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے پولس انتظامیہ سختی سے عمل کریں : شیخ آصف
نشہ کرنے سے بہتر ہے کہ نوجوان اچھی غذا کھائیں، ورزش کریں اور صحت مند رہیں، والدین اور نوجوانوں سے شیخ آصف کی اپیل
مالیگاؤں :19 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گزشتہ کئی سالوں سے نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا ہے اور نوجوان نسل تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔کتا گولی کے استعمال میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔اسی کے ساتھ شہر میں نئے قسم کے نشہ کو بھی عام کیا جارہا ہے ۔بڑے افسوس کی بات ہے کہ ممبئی، ممبرا جیسے علاقوں میں کئے جانے والے سنگین اور جان لیوا نشہ کا استعمال بھی مالیگاؤں میں ہورہا ہے ان نشہ آور اشیاء کے استعمال سے دو چار سالوں میں ہی انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے اسطرح کا خطرناک نشہ بھی مالیگاؤں شہر میں کیا جارہا ہے ۔ اسکے پیچھے کون کون سے سماج دشمن عناصر شامل ہیں انکی تلاش کرتے ہوئے نشہ کا کاروبار کرنے اور کتا گولی فروخت کرنے اور نشہ استعمال کرنے والے نوجوانوں پر روک لگائی جائے ۔مقامی پولس انتظامیہ اپنے انداز میں سرچ آپریشن کریں اور نوجوانوں کو نشہ سے باز رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے شہر کو نشہ سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھائے ۔نشہ آور اشیاء سے نوجوان نسل کی زندگی خطرہ میں ہیں ۔نشہ کا عادی شخص اپنے ارد گرد اور سماج کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں ۔اس لئے پولس انتظامیہ اس سنگین مسلہ کو جلد از جلد حل کرے ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مقامی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ایک وفد کی شکل میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ اب تو حد ہوگئی ہیں کہ کتا گولی سے آگے بڑھ کر شہر میں ایک نئے قسم کا نشہ پروان چڑھ رہا ہے اسے بھی روکنے کی کوشش کی جائے ۔اس وفد میں شیخ آصف، کارپوریٹر اسلم انصاری، شکیل جانی بیگ وغیرہ موجود تھے ۔اس موقع پر نمائندہ بیباک کو بیان دیتے ہوئے آصف شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور نوجوانوں پر نظر رکھیں ۔ان پر دھیان دیں ۔انکی روز مرہ زندگی پر نظر رکھیں اور انہیں نشہ سے باز رہنے کی ہدایت دیں ۔شیخ آصف نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں نشہ نہ کریں ۔ورزش کریں اور اچھی طرح کھائیں اور اپنے گھر والوں کا دھیان رکھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com