درد ناک سڑک حادثہ؛ فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو مال ٹرک نے روند ڈالا، 13 ہلاک، ڈرائیور گرفتار
احمد آباد : 19جنوری ( بیباک نیوز اپڈیٹ) فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو مال بردار ٹرک نے روند ڈالا جسکے سبب 13 مزدوروں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی ہیں ۔ اطلاع کے مطابق سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر سونے والے مزدوروں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا ۔جس میں 13 مزدور ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ سورت ضلع کے گور کسمبا میں آج منگل کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔عینی شاہدین کے مطابق بے قابو ٹرک فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں کے ایک گروپ کو روندتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ جس میں 13 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت راجستھان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مزدوروں کے طور پر بتائی گئی ہے۔ پولس نے حادثہ کے مقام پر حاضری لگایا اور اس کی جانچ کی۔ نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com