نویں تا بارہویں جماعتوں کا آغاز ،ناسک ضلع میں 62 اساتذہ کورونا پازیٹو ، ضلع انتظامیہ مستعد ‏

              (تصویر: پی ٹی آئی)

نویں تا بارہویں جماعتوں کا آغاز ،ناسک ضلع میں 62 اساتذہ کورونا پازیٹو ، ضلع انتظامیہ مستعد 


مالیگاؤں :5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ ) ناسک ضلع میں 4 جنوری سے نویں تا بارہویں جماعتوں کو شروع کیا گیا اس سے قبل اساتذہ کا کووڈ ٹیسٹ کیا جانا ضروری تھا اور گائیڈ لائن کے مطابق اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 62 اساتذہ کی رپورٹ کورونا پازیٹو پائی گئی ، 1324 اسکولیں ناسک ضلع اور دیہی علاقوں میں جاری ہے جن میں نویں تا بارہویں  جماعتوں کو جاری کر دیا گیا ہے ، اسکولوں کو جاری کرنے سے قبل 7 ہزار 63 ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر کے ساتھ ساتھ 2500 نان ٹیچنگ اسٹاف کا آر ٹی پی سی آر(RT-PCR) ٹیسٹ کروانا ضروری تھا ، ناسک شہر اور اطراف کے علاقوں سے اساتذہ کی کووڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 62 اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کے علاوہ 10 نان ٹیچنگ اسٹاف کی رپورٹ مثبت پائی گئی ۔حکومت مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق کلاسوں میں ایک دن میں 50 فیصد طلباء کی حاضری کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ تو دوسرے دن بقیہ 50 فیصد بچوں کی حاضری ضروری ہوگی اسی طرح طلباء کی تعداد 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اسکولوں میں پڑھایا جاۓ گا  ۔ نئی گائیڈ لائن کے مطابق کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسکولوں میں تھرمل اسکریننگ ، سینٹائزر ، ماسک کے ساتھ ساتھ شوشل ڈسٹنسنگ کو ضروری قرار دیا گیا ہے ، اس گائیڈ لائن پر ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ طلباء کو سختی سے عمل کرنا ہوگا۔(بشکریہ :انڈیا ٹی وی) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے