ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کا گٹکا ضبط، دو کنٹینر سمیت چار افراد گرفتار ،خصوصی پولس اسکواڈ کی بڑی کارروائی
مالیگاؤں : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع دیہی پولس کے خصوصی اسکواڈ کی بڑی کارروائی کے سبب ایک کروڑ 64 لاکھ 37 ہزار روپے مالیت کا گٹکا ضبط کیا گیا ہے ۔اس طرح کی معلومات ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔انہوں نے بتایا کہ پولس کو خفیہ معلومات ملی تھی کہ شہر میں بڑے پیمانے پر ممنوعہ گٹکا تمباکو لایا جارہا ہے ۔اطلاع ملتے ہی خصوصی پولس اسکواڈ نے ناسک ساپوتاراہ روڈ پر ناکہ بندی کی ۔ضلعی ایس پی سچن پاٹل کی رہنمائی میں ونی پولس اسٹیشن کی حدود میں اسٹنٹ پولس آفیسر سوپنیل راجپوت کی قیادت میں گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی اسی دوران راجستھان سے آرہے دو کنٹینر کو روک کر تلاشی لی گئی تب اس کنٹینر میں گٹکا تمباکو کے باکس نظر آئے ۔پولس نے فوری اسے اپنے قبضے میں لیا اور ونی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ۔سچن پاٹل نے بتایا کہ اس معاملے میں دو کنٹینر سمیت چار افراد کو گرفتار کر پوچھ گچھ جاری ہے ۔گرفتار شدگان میں دو کا تعلق راجستھان سے بتایا گیا ہے ۔اور دو افراد ڈرائیور کو بھی راجستھانی بتایا جارہا ہے لیکن تحقیقات جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com