پلکھوڑ کے پاس موٹر سائیکل اور ایپے رکشا میں تصادم ، مالیگاؤں کے 18 سالہ نوجوان کی موت ، ایک زخمی


پلکھوڑ کے پاس موٹر سائیکل اور ایپے رکشا میں تصادم ، مالیگاؤں کے 18 سالہ نوجوان کی موت ، ایک زخمی


مالیگاؤں :18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک اور نوجوان کی دردناک سڑک حادثے میں موت ہوجانے سے رنج و غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ مالیگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے منشی شعبان نگر کے جواں سال ساکن کی چالیس گاؤں روڈ پر سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آرٹی اؤ ایجنٹ فیروز خان و پرویز خان نے بتایا کہ مرحوم عبدالله فیصل چاؤس (18)ساکن منشی شعبان نگر بذریعہ موٹر سائیکل اپنے دوست شیخ مجاہد شیخ سعید (18)کے ساتھ پاچورہ شادی میں گیا تھا ۔ شادی کی تقریب میں شامل ہوکر یہ دونوں نوجوان واپس مالیگاؤں آرہے تھے کے اسی دوران تقریباً دوپہر 3 بجے چالیسگاؤں روڈ پر واقع پلکھوڑ کے آگے شنی مندر کے کارنر پر مخالف سمت سے آرہے ایپے رکشا ڈرائیور نے زوردار ٹکّر دے ماری جس کے سبب عبدالله فیصل کی موت واقع ہو گئی اور ساتھی نوجوان شیخ مجاہد زخمی ہوا ہے۔زخمی نوجوان کا علاج مالیگاؤں کے ماسٹر ایکسیڈنٹ اسپتال میں جاری ہے ، معلوم ہوکہ مرحوم عبدالله فیصل آر ٹی اؤ ایجنٹ فیروز خان کے پاس بطور اسسٹنٹ 2 سال سے برسر روزگار تھا ۔ مرحوم اپنے والد ، والدہ اور ایک چھوٹی بہن کے ساتھ اورنگ آباد میں رہائش تھا ۔ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی شفارش پر مالیگاؤں میں روزگار حاصل کرلینے کے بعد عبداللہ فیصل اپنے اہل خانہ کے ساتھ مالیگاؤں کے منشی شعبان نگر میں شفٹ ہوگیا تھا۔ مرحوم کے والد بھی عبّاس نگر علاقے میں پاورلوم کارخانے میں مزدوری کرتے ہیں ۔ مرحوم والدین کا ایک لوتا بیٹا تھا ۔ پسمندگان میں ماں باپ اور ایک چھوٹی بہن بتائی گئی ہے۔پولس اپپے رکشا کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی میں مصروف رہی ۔مرحوم عبدالله فیصل کی تدفین اتوار کی شب 10 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے