مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کی کارروائی، وارڈ کمیٹی نمبر 4 کے آفیسر پنکج سونوے و کلرک رشوت لیتے گرفتار


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں محکمہ انسداد رشوت ستانی کی کارروائی، وارڈ کمیٹی  نمبر 4 کے آفیسر پنکج سونوے و کلرک رشوت لیتے گرفتار


مالیگاؤں : 5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کو انسداد رشوت ستانی محکمہ کی کارروائی سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ہیڈ عمارت سمیت سبھی پربھاگ آفسوں میں اس وقت ہڑکم مچ گئی جب میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 4 کے (1)  آفیسر پنکج نامدیوراؤ سونونے 40 سال (2) ہیرا لال موتی رام گاگڑا 45 سال کلرک پربھاگ آفس نمبر 4 مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کلاس 3 کو ناسک اینٹی کرپشن یونٹ نے 3 ہزار روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔اطلاع کے مطابق  رونق آباد گلی نمبر 10 میں رہائش پذیر فہیم الدّین علیم الدّین 29 سال نے ناسک اینٹی کرپشن میں شکایت دی تھی کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پربھاگ نمبر 4 کے آفیسر  نے ایک میڈیکل جاری کرنے کے لئے این او سی دینے کے نام پر 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شکایت ملتے ہی آج (کل)شام میں ناسک اینٹی کرپشن یونٹ نے ضلع ایس پی سنیل کڑاسنے ، ایڈیشنل ایس پی نیلیش سونونے و ڈی واے ایس پی دنکر پنگلے کی رہنمائی میں پی آئے  مردولا نائک ، اسسٹنٹ آفیسر پی آئے کرن راسکر نے اپنی ٹیم میں شامل پولیس حولدار کشارے ، گوساوی ، مورے کے ساتھ جال بچھا کر ملزم پنکج سونونے اور اسکے ساتھی کلرک ہیرا لال موتی رام کو 3 ہزار روپے کی رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ معلوم ہوکہ این او سی کی سرکاری فیس 25 روپے ہے مگر اسے دینے کیلئے 10 ہزار روپے کا مطالبہ آفیسر کی جانب سے کئے جانے کی بات فریادی کی جانب سے کی گئی ہے ۔ فریادی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ این او سی کے لئے 8 دن درکار ہوتے ہیں مگر رشوت وصول کرنے کے لئے ایک مہینے سے ہمیں  کارپوریشن کے چکّر لگواۓ جارہے تھے ۔تادم تحریر ملزم پنکج سونونے کو اینٹی کرپشن نے حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، ناسک اینٹی کرپشن کی جانب سے ملی تفصیلات کے مطابق اس کاروائی میں دونوں ملزمین کی بطور ثبوت  فوٹوگرافی و ضبط کی گئی رقم پر فنگر پرنٹس کی فوٹو گرافی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے